نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
رکشا کھڈسے نے ایس اے آئی-این ای ایچ یو شیلانگ کا دورہ کیا، کھلاڑیوں اور کوچز سے بات چیت کی اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت نے ایلیٹ ایتھلیٹس کے لیے ایک ہائی آلٹیٹیوڈ ٹریننگ سینٹر کے طور پر ایس اے آئی-این ای ایچ یو شیلانگ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2026 6:03PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے آج شیلانگ میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) - نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو) سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور افسران سے بات چیت کی اور سینٹر میں دستیاب کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف ’فیلڈ آف پلے‘ سہولیات کا معائنہ کیا اور مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کوچز اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت بھی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نظم و ضبط، عزم اور لگن کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
دورے کے دوران مرکزی وزیر نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن میں انڈین راؤنڈ تیر اندازی کو آزمانا اور مرکز میں کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا شامل تھا۔ انہوں نے کھیلوں میں شرکت اور نچلی سطح پر شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
رکشا کھڈسے نے کہا کہ کھیل اعتماد، نظم و ضبط اور مضبوط نوجوانوں کی تشکیل میں تبدیلی لانے والا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سماجی اور قومی ترقی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’شمال مشرق میں کھیلوں کی صلاحیتوں اور کھیلوں میں شرکت کی ایک مضبوط ثقافت موجود ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بنیادی ڈھانچے، کوچنگ سپورٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے مواقع کو مزید مضبوط بناتے رہیں تاکہ اس خطے سے زیادہ نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔‘‘
ایس اے آئی-این ای ایچ یو شیلانگ سینٹر کے منفرد فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اعلیٰ سطح کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ہائی آلٹیٹیوڈ ٹریننگ سینٹر کے طور پر ابھرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’سینٹر کی قدرتی خوبصورتی، پُرسکون ماحول اور خوشگوار موسم ایلیٹ ایتھلیٹس کی تربیت کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ مسلسل ترقی اور تعاون کے ساتھ ایس اے آئی-این ای ایچ یو شیلانگ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم ہائی آلٹیٹیوڈ ٹریننگ سینٹر بن سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی تندرستی اور مسابقتی مہارت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیت، ٹیم ورک اور مثبت سماجی شمولیت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
اس دورے کے دوران اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رجنیش مشرا، میگھالیہ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو صدر جان کھرشینگ، دیگر عہدیداران، کوچز اور معاون عملہ بھی موجود تھا۔
یہ دورہ وزارت کی جانب سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کھلاڑیوں کے لیے سپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے اور شمال مشرقی خطے میں نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-7667
(ریلیز آئی ڈی: 2266427)
وزیٹر کاؤنٹر : 5