مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی کی جانب سے وہیکل ٹو ایوری تھنگ (وی ٹوایکس) کمیونیکیشن کے ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق مشاورتی دستاویز پر آراء اور جوابی آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAY 2026 6:31PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 30.04.2026 کو وہیکل ٹو ایوری تھنگ(وی ٹوایکس) کمیونیکیشن کے ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کی تھی۔ اس مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے امور پر شراکت داروں کی جانب سے تحریری آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ 28.05.2026 مقرر کی گئی تھی، جبکہ جوابی آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ 11.06.2026 تھی۔
شراکت داروں کی جانب سے کچھ درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، آراء جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تحریری آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ 04.06.2026 اور جوابی آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ 18.06.2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔
آراء/جوابی آراء ترجیحی طور الیکٹرانک شکل میں جناب اکھلیش کمار تریویدی، ایڈوائزر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اینڈ لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی کو اس ای میل advmn@trai.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار تریویدی، ایڈوائزر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اینڈ لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی سے اس ٹیلی فون نمبر پر+91-11-20907758 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*****
(ش ح-ش آ-خ م)
U-7633
(ریلیز آئی ڈی: 2266000)
وزیٹر کاؤنٹر : 8