وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس نے آج اگرتلہ، تریپورہ میں منعقدہ علاقائی میٹنگ میں آر آر بیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

شمال مشرقی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی ) نے مالی سال 26-2025میں 560روپئےکروڑ کا عارضی مجموعی خالص منافع ریکارڈ کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے

ڈی ایف ایس سکریٹری نے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل بینکنگ کی توسیع اور گہرے مالیاتی شمولیت پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 9:34PM by PIB Delhi

شمال مشرق کے علاقائی دیہی بینکوں کی ایک علاقائی جائزہ میٹنگ آج تریپورہ کے اگرتلہ میں میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محکمہ مالیات کے سکریٹری نے کی۔اس میٹنگ میں شمال مشرق کے سات علاقائی دیہی بینکوں کے چیئرپرسن،عوامی شعبہ کے بینکوں کے سینئر افسران اور نابارڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں حکومت ہند اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے نفاذ میں ان 7؍شمال مشرقی علاقائی دیہی بینکوں کی کاروباری کارکردگی اور کامیابیوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران ڈی ایف ایس کےسکریٹری نے دیہی معیشت خاص طور پر ملک کے شمال مشرقی خطہ میں آر آر بی کے ذریعےادا کیے گئےاہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آر آر بی کی اہم طاقتیں دیہی علاقوں میں ان کی وسیع موجودگی اور ان کی متعلقہ ریاستوں میں عوام کی طرف سے ان پر غیر متزلزل اعتماد میں مضمر ہیں۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے میں آر آر بی کی مالی سال 26-2025 میں اپنی مالی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کی کوششوں کی ستائش کی، جس میں  خاص طور پر منافع میں اضافہ، نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) کو کم کرنے اور اپنے کریڈٹ پورٹ فولیو کو متنوع بناناشامل ہے۔

مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کو اپنی ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولیات کو  بہتر بنانے اور پھیلانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں اسپانسر بینک ضروری تکنیکی مدد فراہم کرنے، موثر حکمت عملیوں کا اشتراک کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ آر آر بی کو آئی ٹی وسائل تک رسائی حاصل ہو۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خطہ میں آر آر بی سے ان علاقوں اور آبادیوں کی مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ توقعات ہیں ،جو بینک سے محروم ہیں یا ان کی خدمت سے محروم ہیں۔ اس مقصد کے لیے آر آر بی کو نہ صرف اپنے کاروباری نامہ نگاروں کے نیٹ ورک کو وسعت دینا چاہیے، بلکہ مناسب، آسانی سے قابل رسائی زمینی پارسلز کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے تاکہ تعمیرات شروع کرنے کے خواہشمند افراد کوقرض فراہم کر کے مکمل شاخوں کے قیام میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

شمال مشرقی ریاستوں کے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) نے 7 ریاستوں کے 105 اضلاع میں 887 سے زیادہ شاخوں کو پھیلاتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان شاخوں میں سے 92 فیصد سے زیادہ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں واقع ہیں۔ ان 7 آر آر بی نے مالی سال 26-2025 کے دوران 560 کروڑ روپئےکا عارضی مجموعی خالص منافع ریکارڈ کیا ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد کی متاثر کن ترقی کو نشان زد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (جی این پی اے) 4.9 فیصد تک گر گیا ہے جو کہ پچھلی دہائی میں سب سے کم سطح ہے، جو کہ بہتر مالیاتی اور مضبوط اثاثے کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔

 

*****

 (ش ح ۔  م ع۔ع ن)

U. No. 7599

 


(ریلیز آئی ڈی: 2265717) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी