قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے بہار کے ضلع نالندہ میں مڈ- ڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد تقریباً 60 طلبہ کے بیمار پڑنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا


قومی انسانی حقوق کمیشن نے نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو نوٹس جاری کرکے  دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 8:28PM by PIB Delhi

 قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) ان  میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ  بہار کے ضلع نالندہ میں واقع  سرکاری اسکول میں 21 مئی 2026 کو مڈ ڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد 60 طلبہ بیمار پڑ گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اسکول میں  کھانا کھانے کے بعد طلبہ نے قے، پیٹ درد، متلی اور دست کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے قریبی مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

قومی انسانی حقوق  کمیشن نے کہا  ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو ان سے  طلبہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ اسی تناظر میں کمیشن نے بہار کے ضلع نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مؤرخہ 21 مئی 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، قواعد کے برخلاف مڈ- ڈے میل  کا کھانا طلبہ کو اساتذہ کے ذریعہ چکھے بغیر ہی پیش کردیا گیا تھا۔ جب کئی طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی تو ایک استاد نے بھی وہ کھانا کھایا، مگر وہ بھی بیمار پڑ گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانا پڑا۔

******

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

Urdu No-7586


(ریلیز آئی ڈی: 2265665) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil