بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی کا ’رسک مینجمنٹ اینڈ الیکٹورل ریزیلینس‘ پر 5 روزہ ورکشاپ کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2026 6:56PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)، انڈیاز چیئرشپ پروگرام 2026 کے تحت انٹرنیشنل آئیڈیا کے اشتراک سے، 25 سے 29 مئی 2026 تک انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)، نئی دہلی میں ’’رسک مینجمنٹ اینڈ الیکٹورل ریزیلینس‘‘ پر ایک پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔

  1. چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ہمراہ افتتاحی اجلاس کے دوران شرکا سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے افتتاحی روز شرکا نے کمیشن کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

  2. اس پروگرام میں 32 شرکا حصہ لے رہے ہیں جن میں 12 ممالک کی نمائندگی کرنے والے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کے الیکشن کمشنرز اور سینئر حکام، الیکٹورل مینیجرز، رسک مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے ماہرین، نیز کرائسز مینجمنٹ اور انتخابی شفافیت (الیکٹورل انٹیگریٹی) کے اقدامات سے وابستہ حکام شامل ہیں۔

  3. اس ورکشاپ کا مقصد انتخابی عمل میں ادارہ جاتی تیاری اور استقامت (ریزیلینس) کو مضبوط بنانا اور الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کو ایک منظم الیکٹورل رسک مینجمنٹ فریم ورک، پالیسیوں اور آپریشنل سسٹمز کی تشکیل اور انھیں ادارہ جاتی شکل دینے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

  4. شرکا نے تیزی سے پیچیدہ ہوتے ہوئے خطرات کے ماحول میں انتخابی شفافیت، تسلسل، قانونی حیثیت اور عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے انتخابی خطرات کی پیشگی نشاندہی (پروایکٹو آئیڈنٹیفیکیشن)، تشخیص اور مینجمنٹ کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

  5. اس ورکشاپ میں الیکٹورل رسک مینجمنٹ کی بنیادوں، انتخابی شفافیت اور تحفظات، خطرات کی نشاندہی اور تشخیص، ریزیلینس اور کرائسز مینجمنٹ، انٹر-ایجنسی کوآرڈینیشن اور اسٹریٹجک پلاننگ جیسے موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔

  6. اس ورکشاپ میں الیکٹورل رسک مینجمنٹ ٹول (ای آر ایم ٹول) پر عملی مظاہرے (پریکٹیکل ڈیمونسٹریشنز) اور مشقیں بھی شامل ہیں، جن میں رسک فیکٹر لائبریریز، رسک اینڈ ایکشن رجسٹرز (آر اے آر)، تجزیاتی آلات (اینالیٹیکل انسٹرومنٹس) اور ریسورس پورٹلز کو حسبِ ضرورت ڈھالنا (کسٹمائزیشن) شامل ہے۔

  7. اس پروگرام میں فیلڈ ایکسپوژر وزٹس اور ادارہ جاتی روابط بھی شامل ہیں، جن کا مقصد زمینی سطح پر انتخابی منصوبہ بندی، کوآرڈینیشن کے میکانزم اور خطرات کو کم کرنے کے عملی طریقوں کا ادراک حاصل کرنا ہے۔

  8. یہ ورکشاپ 2026 کے لیے انٹرنیشنل آئیڈیا کی کونسل آف ممبر اسٹیٹس کی بھارت کی صدارت (انڈیاز چیئرشپ) کے تحت رسک مینجمنٹ اور الیکٹورل ریزیلینس پر آئی آئی آئی ڈی ای ایم-انٹرنیشنل آئیڈیا کے اشتراکی فریم ورک کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7528


(ریلیز آئی ڈی: 2265150) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil