سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات کی روک تھام

प्रविष्टि तिथि: 04 FEB 2026 7:07PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک سڑک پر حفاظت  کے بہترین طریقۂ کار کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں “سینٹر آف ایکسیلنس فار روڈ سیفٹی’’ (سی او ای آر ایس)قائم کیا ہے۔

تمام قومی شاہراہوں پر کام انڈین روڈز کانگریس (آئی آر سی) کے معیار، رہنما اصولوں، کوڈ آف پریکٹس اور روڈ و برج ورکس کی وضاحتوں کے مطابق کیا جاتا ہے، جو بین الاقوامی بہترین طریقوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں۔

قومی شاہراہوں پر حادثات میں کمی اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز (اے ٹی ایم ایس)کے نفاذ کا تصور موجود ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی  ویڈیو انسیڈنٹ ڈیٹیکشن اینڈ انفورسمنٹ سسٹمز (وی آئی ڈی ای ایس)، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) کیمرے، پین ٹو زوم(پی ٹی زیڈ)کیمرے اور دیگر سرویلنس کیمرے شامل ہیں، جن کا مقصد الیکٹرانک نگرانی، قانون پر عملدرآمد، حادثات کی بروقت نشاندہی اور فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

گاڑیوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں درمیانے اور بھاری کمرشل گاڑیوں کے لیے فعال حفاظتی خصوصیات کے قواعد شامل ہیں۔ ان میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، اینڈورینس بریکنگ سسٹم اور جدید ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (اے ڈی اے ایس )جیسے وہیکل اسٹیبلٹی فنکشن (وی ایس ایف)، لین ڈپارچر وارننگ سسٹم (ایل ڈی ڈبلیو ایس)، ڈرائیور ڈراؤزی نیس اینڈ اٹینشن وارننگ سسٹم، بلائنڈ اسپاٹ انفارمیشن سسٹم اور موونگ آف انفارمیشن سسٹم شامل ہیں۔ یہ نظام مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے مرحلہ وار نافذ کیے جائیں گے۔

حکومت نے قومی شاہراہوں پر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں حادثات زیادہ ہوتے ہیں اور ان مقامات پر حالات کے مطابق اصلاحی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مختلف مہمات بھی چلائی جاتی ہیں۔ ہر سال “نیشنل روڈ سیفٹی منتھ” منایا جاتا ہے، جس کے دوران عوامی آگاہی مہمات، پمفلٹس کی تقسیم اور ہیلمٹ وغیرہ کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ حادثات اور اموات کو کم کیا جا سکے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز جناب نتن جے رام  گڈکری نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے طور پر فراہم کیں۔

*****

(ش ح  ۔ ت ف۔م ذ)

U. No. 7506


(रिलीज़ आईडी: 2265013) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Kannada