کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور ایتھوپیا نے جنیوا میں ایتھوپیا کی ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کے لیے دو طرفہ الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں


ہندوستان نے ڈبلیو ٹی او کے الحاق کے عمل کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں ترقی پذیر ممالک کے انضمام کی حمایت کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 9:36PM by PIB Delhi

ہندوستان اور ایتھوپیا نے 22 مئی 2026 کو جنیوا میں ایتھوپیا کے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) سے الحاق کے تناظر میں دو طرفہ الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جہاں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔یہ پروٹوکول بھارت کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بھارت کے مستقل مندوب اور سفیر ڈاکٹر سنتھل پانڈیان سی نے، جبکہ ایتھوپیا کی جانب سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے مستقل مندوب اور سفیر تسگاب کبیبےو ڈاکا نے دستخط  کیے ۔دستخط کے بعد، یہ پروٹوکول اور اس کے ضمیمہ جات کو باضابطہ طور پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سکریٹریٹ کے حوالے کیا گیا اور وہاں جمع کرا دیا گیا۔

ہندوستان نے ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کے ڈبلیو ٹی او میں الحاق کی مسلسل حمایت کی ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ کثیرجہتی تجارتی نظام اور عالمی قدر کی زنجیروں میں ان کا مکمل انضمام ایک زیادہ جامع اور متوازن عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔ یہ معاہدہ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی رہنمائی میں تیزی سے طے کیا گیا تھا اور یہ اختتام پذیر ہوا۔

ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے اور پائیدار اور عوام سے عوام کے درمیان  گہرے روابط اور تہذیبی تعلقات ہیں ۔ ہندوستان ایتھوپیا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور ہندوستانی کمپنیاں ایتھوپیا میں سرکردہ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں شامل ہیں۔ دسمبر 2025 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایتھوپیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری  تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے الحاق کے عمل کے لیے گھریلو اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں کو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور موجودہ اراکین کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی کے وعدوں پر گفت و شنید کی ضرورت ہے۔ ایتھوپیا اس وقت الحاق کے عمل کے ایک اعلیٰ درجے کے مرحلے پر ہے، اس کی ورکنگ پارٹی نے 22-23 اپریل 2026 کو ساتویں مرتبہ ملاقات کی تھی۔

 

جیسا کہ ایتھوپیا ڈبلیو ٹی او کے الحاق کے عمل کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی پالیسی میں اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے، توقع ہے کہ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لیے  بھی مزید نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

********

ش ح۔ م م ع۔ج ا

U- 7495


(ریلیز آئی ڈی: 2264907) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu