نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
رکشا کھڈسے نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوہاٹی میں ”فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل“ کے خصوصی 75ویں ایڈیشن کے دوران کامن ویلتھ گیمز 2030 کی تقریب کی قیادت کی
کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت نے بھارت کے کھیلوں کے مستقبل کی تعمیر میں فٹنس اور نوجوانوں کی شرکت کے کردار کو اجاگر کیا؛ گوہاٹی میں کامن ویلتھ میڈلسٹ جینتا تلوکدار اور سشیلا دیوی نے شرکا کو متاثر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAY 2026 2:26PM by PIB Delhi
فٹنس، نوجوانوں کی شرکت، اور بھارت کے بڑھتے ہوئے کھیلوں کے عزائم کے ایک پُرجوش جشن کے طور پر، امور نوجوانان و کھیل کی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوہاٹی کے کیمپس میں ”فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل“ کے خصوصی کامن ویلتھ گیمز ایڈیشن کی قیادت کی۔
اس پروگرام کا انعقاد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ریجنل سینٹر گوہاٹی نے آئی آئی ٹی گوہاٹی کے اشتراک سے کیا۔ یہ تقریب ”فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل“ کے ملک گیر 75ویں ایڈیشن کا حصہ تھی، جو احمد آباد میں کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کے بھارت کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ #CWG2030InBharat کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں کھلاڑیوں، طلبا، سائیکل سواروں، فٹنس کے شوقین افراد، اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جس سے قومی فخر اور سماجی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکشا کھڈسے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ ”فٹ انڈیا موومنٹ“ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملک بھر میں فٹنس اور کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت کے رجحان پر زور دیا۔
رکشا کھڈسے نے کہا، ”کامن ویلتھ گیمز کے جشن کے طور پر گوہاٹی میں ’سنڈے آن سائیکل‘ پروگرام منعقد کیا گیا ہے، کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت ان کھیلوں کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ وزارت کھیل کے ذریعے ’سنڈے آن سائیکل‘ اقدام ملک بھر میں ہر اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کا آغاز ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کیا تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود نوجوانوں، کھلاڑیوں، اور اداروں کی بھرپور شرکت قابلِ ستائش ہے، اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر آئی آئی ٹی گوہاٹی اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

گوہاٹی ایڈیشن میں آئی آئی ٹی گوہاٹی کے کیمپس میں ایک بڑی سائیکل ریلی منعقد کی گئی، جو ایک زیادہ فٹ اور مضبوط کھیلوں کی قوم کی جانب بھارت کے اجتماعی سفر کی علامت تھی۔ اس تقریب میں یوگا سیشن، ثقافتی سرگرمیاں، اور تھانگ-ٹا مارشل آرٹس کی ایک خصوصی پیشکش بھی شامل تھی، جس نے شمال مشرقی خطے کی بھرپور کھیلوں اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا۔
اولمپین اور کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ جینتا تلوکدار اور کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ سشیلا دیوی لکما بام نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور شرکاء سے ملاقات کی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کے اپنے تجربات اور سفر کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔
کامن ویلتھ گیمز کے موضوع پر ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کی کھیلوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں کھیلو انڈیا مشن کے تحت پیش رفت، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع، اور ملک میں فروغ پاتا ہوا کھیلوں کا نظام شامل تھا۔ اس موقع پر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا گوہاٹی کی جانب سے منعقدہ کامن ویلتھ گیمز اوپن کوئز اور مصوری کے مقابلے کے فاتحین کو رکشا کھڈسے اور دیگر معزز شخصیات نے اعزازات سے نوازا۔

”فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل“ کے ملک گیر 75ویں ایڈیشن میں ملک بھر کے 8,000 سے زائد مقامات پر لوگوں نے شرکت کی، اور اسے کامن ویلتھ گیمز 2030 سے قبل ایک عالمی کھیلوں کی طاقت کے طور پر بھارت کے ابھرتے ہوئے مقام کی علامتی تقریب کے طور پر پیش کیا گیا۔
فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت شروع کیا گیا ”سنڈے آن سائیکل“ اب بھارت کے سب سے بڑے عوامی شراکت پر مبنی فٹنس اقدامات میں سے ایک بن چکا ہے، جو تمام عمر کے شہریوں میں سائیکلنگ، صحت مند طرزِ زندگی، اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 7485
(ریلیز آئی ڈی: 2264849)
وزیٹر کاؤنٹر : 8