کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کناڈا جانے والے کاروباری وفد کی قیادت کریں گے
اوٹاوا اور ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی باہمی ملاقاتیں تجارت، سرمایہ کاری اور سی پی اے بات چیت کو آگے بڑھائیں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAY 2026 4:07PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، 25 مئی کو اوٹاوا میں مصروفیات اور 26 سے 27 مئی تک ٹورنٹو میں دو روزہ پروگرام کے ساتھ، ہندوستانی کاروباری رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ دورہ مارچ 2026 میں وزیر اعظم مارک کارنی کے دورۂ بھارت کے دوران بھارت اور کناڈا کے وزرائے اعظم کے ذریعہ دیے گئے فرمان کو آگے بڑھاتا ہے، اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تکنالوجی اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات جیسے شعبوں میں باہمی رابطوں کو نئی رفتار فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس دورے کا مرکزی مقصد بھارت –کناڈا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔ ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط مارچ 2026 میں وزیر اعظم کارنی کے دورہ ہند کے دوران کیے گئے تھے۔ مذاکرات کا پہلا دور ورچووَل طور پر مارچ میں کیا گیا تھا اور دوسرا دور 8 مئی 2026 کو ختم ہوا تھا۔ اس دورے کے دوران اوٹاوا میں 25 سے 29 مئی تک مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیا جائے گا اور دونوں طرف باہمی طور پر باہمی طور پر کام کرنا ہے۔ طرفین 2026 کے آخر تک ایک متوازن اور باہمی طور پر مفید سی ای پی اے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کا عزم 2030 تک باہمی تجارت کو بڑھا کر 70 بلین کناڈائی ڈالر( تقریباً 4.65 لاکھ کروڑ روپے) تک لے جانا ہے۔ مالی برس 2025 میں تمام تر شعبوں میں توسیع کے امکانات کے ساتھ، باہمی تجارت 8.5 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھی۔
وفد کے لوگ اپنے کناڈائی ہم مناصب کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں گفت و شنید کا اہتمام کریں گے، ان میں تکنالوجی اور مصنوعی ذہانت؛ ماحولیات دوست توانائی اور اہم معدنیات؛ ادویات اور بایو تکنالوجی؛ ایرو اسپیس اور دفاع؛ اور خوراک ڈبہ بندی و زرعی تکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں جہاں بھارت اور کناڈا اعلیٰ باہمی تکمیلی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جہاں مشترکہ سرمایہ کاری، تحقیق و ترقی اور سپلائی چین کی شراکت داریوں کے لیے قابل ذکر مواقع موجود ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7464
(ریلیز آئی ڈی: 2264558)
وزیٹر کاؤنٹر : 15