وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نےایک سنسکرت سبھاشتام شیئر کیا جس میں ترقی کے لیے سرگرم رہنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 13 FEB 2026 12:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترقی کے لیے ہمیشہ سرگرم اور متحرک رہنے کی اہمیت پر زور دینے والا ایک سنسکرت سبھاشتام شیئر کیا، جس میں انہوں نے ہمیشہ متحرک رہنے والے سورج کی مثال پیش کی ہے۔

"चरन् वै मधु विन्दति चरन् स्वादुमुम्बरम्

सूर्यस्य पश्य श्रेमाणं यो न तन्द्रयते चरंश्चरैवेति॥"

اس سبھاشتم میں کہا گیا ہے کہ، ’’یہ وہ شخص ہےجو مسلسل آگے بڑھتا رہتا ہے اور دنیا میں بہترین انعامات حاصل کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے ہمیشہ متحرک رہنے والا سورج عظمت حاصل کرتا ہے۔ اس لیے، انسان کو ہمیشہ سرگرم رہنا چاہیے۔‘‘

جناب مودی نے کہا کہ، پی ایم سوریہ گھر-مفت بجلی یوجنا، جس کا آغاز آج ہوا ہے، بھگوان سوریہ کی روشنی سے منور ہے جو ہم سب کی زندگیوں میں توانائی اور جوش و خروش پیدا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بھگوان سوریہ ہم سب کی زندگیوں میں توانائی اور جوش و خروش پیدا کرتے ہیں۔ آج کے دن شروع ہوئی پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا بھی انہی سے روشن ہے۔ یہ اہل وطن کو ماحول دوست توانائی اپنانے کے لیے مسلسل ترغیب دے رہی ہے۔‘‘

चरन् वै मधु विन्दति चरन् स्वादुमुम्बरम्

सूर्यस्य पश्य श्रेमाणं यो न तन्द्रयते चरंश्चरैवेति॥"

******

ش ح۔ ک ح –خ م

U.NO.7435


(रिलीज़ आईडी: 2264179) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam