وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے گورنر نے یووا سنگم وفد سے ملاقات کی  اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا


گورنر نے یووا سنگم کے وفد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قومی یکجہتی  کے سفیر بنیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 3:35PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنذیر نے 18 مئی 2026 کو یووا سنگم کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تروپتی کا دورہ کرنے والے مہاراشٹر کے نوجوان وفد سے ملاقات کی۔

یہ وفد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) پونے کی قیادت میں یہاں کے دورے پر ہے اور مختلف تعلیمی، ثقافتی اور تجرباتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے، جن کا مقصد بھارت میں بین ریاستی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

جناب ایس عبدالنذیر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور بھارت کے کثرت میں وحدت کو مضبوط بنانے میں ثقافتی تفہیم اور بین ریاستی تعاون کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یووا سنگم جیسے اقدامات نوجوان شہریوں کو مختلف علاقوں، ثقافتوں اور روایات سے جڑنے کے بامعنی مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے جذباتی یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

گورنر نے یووا سنگم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے اور طلبہ کو بھارت کی ثقافتی وسعت اور ترقیاتی کامیابیوں کا براہ راست تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے وفد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باہمی احترام، سیکھنے اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے قومی یکجہتی کے سفیر کے طور پر آگے بڑھیں۔

اپنے دورے کے دوران وفد نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تروپتی کے اساتذہ، محققین، اختراع کاروں اور طلبہ سے ملاقات کی اور جدید سائنسی تحقیق، تعلیمی معیار اور تکنیکی ترقی سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ثقافتی تبادلوں اور کمیونٹی انگیجمنٹ سرگرمیوں کے ذریعے جنوبی بھارت کے متحرک ثقافتی ورثے اور روایات کا بھی تجربہ کیا۔

وزارت تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے شروع کئے گئے یووا سنگم کے چوتھے مرحلہ کا مقصد قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور جذباتی اتحاد کو تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مضبوط بنانا ہے۔ یہ اقدام ثقافتی اعتبار سے منسلک 22 جڑواں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء کو یکجا کرتا ہے، جس سے بھارت کے تنوع، اختراعی نظام اور قوم کی تعمیر کے مشترکہ وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

*************

ش ح ۔ م ش ۔ م الف

U. No.7427


(ریلیز آئی ڈی: 2264158) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu