سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: بھارت جِن اے آئی کا کردار

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2026 3:23PM by PIB Delhi

بھارت جِن حکومت کی حمایت یافتہ پہلی قومی پہل ہے ،جو ہندوستانی زبانوں اور سماجی تناظر کے مطابق تیار کیے گئے مختلف اقسام کے خودمختار بنیادی اے آئی ماڈلز تیار کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اس میں متعدد طریقۂ کار شامل ہیں، جن میں متن (بڑے لسانی ماڈلز کے ذریعے)، صوت (ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور خودکار اسپیچ شناخت) اور بصری-لسانی نظام شامل ہیں۔

فی الحال بھارت جِن کے اے آئی ماڈلز 15 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہیں، جن میں ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، میتھلی، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، اوڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سندھی، تمل اور تیلگو شامل ہیں۔ جلد ہی تمام 22 شیڈولڈہندوستانی زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔

بھارت جِن نے آیوروید (آیُرپرم)،ہندوستانی زراعت (کِرشی پرم) اورہندوستانی قانونی شعبے (قانونی پرم) کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ماڈلز جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت جِن کے تمام ماڈلز (متن، صوت اور بصری) صحت، زراعت، تعلیم اور حکمرانی جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کے لیے مفید ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی) کے نیشنل انٹردسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز مشن(این ایم-آئی سی پی ایس) کے تحت دو ٹیکنالوجی انوویشن سینٹرز، یعنی ٹی آئی ایچ فاؤنڈیشن فار ایل او ٹی اور آئی او ای،  آئی آئی ٹی بامبے اور  آئی آئی ٹی ایم پروورتک ٹیکنالوجیز فاؤنڈیشن،  آئی آئی ٹی مدراس، اس وقت بھارت جِن نیٹ ورک کے حصے کے طور پر فعال ہیں۔

درج ذیل ادارے بھارت جِن کنسورشیم کا حصہ ہیں:

ادارے کا نام

بھارت جِن میں کردار

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی

کنسورشیم شراکت داروں میں تحقیق اور انضمام کی رہنمائی کرنے والا ادارہ

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، حیدرآباد

وژن لینگوئج دستاویز کی ماڈلنگ

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس

اسپیچ فاؤنڈیشن ماڈل کی ترقی اور تشخیص

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور

قانونی  اے آئی تحقیق، ڈومین کے لیے مخصوص ڈیٹاسیٹس، ور کثیر لسانی ماڈلز کے لیے ٹوکنائزیشن کی حکمت عملی تیار کرنا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیدرآباد

بڑے کثیر لسانی ایل ایل ایم کے لیے ایڈوانس ٹوکنائزیشن اور الفاظ کی اصلاح

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، منڈی

 ایل یل ایم ایس کے لیے موثر تربیتی حکمت عملیوں پر جامع کثیر لسانی ماڈل کی ترقی اور تحقیق

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، اندور

 ایل ایل ایم (بڑے لسانی ماڈلز) کا بھارت-مرکوز جائزہ اور معیاری سازی، کثیر لسانی اور کثیر جہتی ڈیٹا کا جمع کرنا۔

 

***

ش ح۔ م ع ن۔ ج ا

Uno-7408


(रिलीज़ आईडी: 2263992) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu