ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پہلے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) سربراہی اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی

प्रविष्टि तिथि: 21 MAY 2026 10:38PM by PIB Delhi

پہلا بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) سربراہی اجلاس یکم جون - 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والا تھا۔ اس کا انعقاد چوتھے انڈیا-افریقہ فورم سمٹ (آئی اے ایف ایس- IV) کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا جا رہا تھا، کیونکہ متعدد افریقی ممالک بڑی جنگلی بلیوں (بگ کیٹس) کا مسکن ہیں اور تحفظِ ماحول، ماحولیاتی پائیداری اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عالمی اقدامات میں اہم شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔

افریقی یونین کے چیئرپرسن اور افریقی یونین کمیشن سے مشاورت کے بعد چوتھے انڈیا-افریقہ فورم سمٹ کو بعد کی تاریخ میں منعقد کرنے کے فیصلے کے پیشِ نظر یہ طے کیا گیا ہے کہ تمام رینج ممالک، خصوصاً افریقی ممالک کی وسیع اور فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پہلاآئی بی سی اے سربراہی اجلاس بھی بعد کی تاریخ میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کی نئی تاریخوں کا اعلان شریک ممالک اور متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

 ہندوستان  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزائم پر قائم ہے۔

********

ش ح- ظ الف- م ش

UR- 7401


(रिलीज़ आईडी: 2263971) आगंतुक पटल : 25
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil