کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایس ای بی آئی، این آئی ایس ایم اور آئی آئی سی اے ، کارپوریٹ گورننس، ای ایس جی ، اور سرمایہ بازاروں کو فروغ دیں گے
یہ شراکت داری مالیاتی اور کارپوریٹ ضوابط کے اہم شعبوں میں علم کے تبادلے، تحقیق، پالیسی معاونت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 MAY 2026 1:54PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) کے ذریعہ قائم کردہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکیورٹیز مارکیٹس (این آئی ایس ایم) نے ملک میں کارپوریٹ گورننس ، ای ایس جی اور کیپٹل مارکیٹس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔
دونوں ادارے مشترکہ طور پر صلاحیت سازی کے پروگرام ، سرٹیفیکیشن کورسز ، ایگزیکٹو ایجوکیشن ماڈیولز ، اور تربیتی پروگراموں کو ڈیزائن کریں گےاور ان پروگراموں کی فراہمی کریں گے،جن میں سیبی کے افسران اور دیگر ریگولیٹری اور مالیاتی شعبے کے اداروں کے عہدیدار شامل ہیں ۔
اس مفاہمت نامے پر 19 مئی 2026 کو ممبئی میں دستخط ہوئے اور دستخط کرنے کی تقریب میں سیبی کے چیئرمین جناب توہن کانتا پانڈے نے شرکت کی ۔
سیبی کے چیئرمین نے کارکردگی پر مبنی کارپوریٹ گورننس ایکو سسٹم کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا ، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای کو سرمایہ بازاروں تک رسائی کے قابل بنانا ، پائیداری کو مضبوط کرنا اور ابھرتے ہوئے ریگولیٹری ڈومینز میں شواہد پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔

اس اشتراک کا تصور جناب گیانیشور کمار سنگھ، ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، آئی آئی سی اے نے پیش کیا، جنہوں نے کارپوریٹ گورننس، ای ایس جی اور ذمہ دار کاروباری طرزِ عمل کے شعبوں میں آئی آئی سی اے کی اسٹریٹجک اقدامت میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں قومی ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ بنایا۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں این آئی ایس ایم کے ڈائریکٹر جناب سشی کرشنن بھی موجود تھے۔ این آئی ایس ایم کی جانب سے محترمہ یوگیتا جادھو، رجسٹرار، جبکہ آئی آئی سی اے کی جانب سے ڈاکٹر گریما داڈھیچ، ہیڈ، اسکول آف بزنس انوائرمنٹ نے دستخط کیے۔
یہ مفاہمت نامہ دونوں اداروں کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون قائم کرتا ہے، جس کا مقصد سیکیورٹیز مارکیٹ، پائیداری اور ای ایس جی رپورٹنگ، بزنس ریسپانسبلٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ(بی آر ایس آر) جیسے شعبوں میں علم کے تبادلے، صلاحیت سازی، تحقیق، پالیسی معاونت اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
اس کے علاوہ ناداری، سرمایہ کاروں میں آگاہی، ویلیوایشن، ذمہ دار سرمایہ کاری، پائیدار مالیات، بورڈ گورننس، مارکیٹ کی شفافیت، ایم ایس ایم ایز اور ابھرتے ہوئے ضابطہ جاتی فریم ورک جیسے موضوعات پر بھی دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔
دونوں ادارے تحقیق، پالیسی مشاہدوں، نصاب کی تیاری اور بہترین طریقۂ کار کے فروغ میں باہمی تعاون کریں گے۔ اس شراکت داری کے تحت مشترکہ طور پر اہم کانفرنسوں، فیکلٹی ایکسچینج اور اشاعتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
یہ تعاون بھارت کی سیکیورٹیز مارکیٹ اور کارپوریٹ شعبے کے لیے ایک بہتر نظم و نسق، جامعیت اور علم پر مبنی نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
*****
(ش ح ۔ ض ر۔ م ذ)
U.No: 7338
(रिलीज़ आईडी: 2263723)
आगंतुक पटल : 30