وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے سکریٹری کا بھوج میں سرحدی علاقوں کا دورہ؛ مشترکہ آپریشنز، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2026 8:53PM by National

دفاع  کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 4 اور 5 فروری 2026 کو گجرات کے شہر بھوج میں واقع کریک سیکٹر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جنوبی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ اور کونارک کور کے دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات اور بات چیت کی۔ انہیں ہندوستانی فوج کے ’ڈیکیڈ آف ٹرانسفارمیشن روڈ میپ‘ (تجدید و تبدیلی کی دہائی کا منصوبہ) کے تحت کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد ہندوستانی فوج کو ایک ایسی تکنیکی طور پر جدید اور جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار قوت میں تبدیل کرنا ہے، جو بیک وقت کئی محاذوں پر آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

دفاع کےسکریٹری نے جوائنٹ کنٹرول سینٹر(مشترکہ کنٹرول روم) کا بھی دورہ کیا، جسے فوج کے تینوں شعبے (بری، بحری، فضائیہ)، انڈین کوسٹ گارڈ، بی ایس ایف اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مل کر چلا رہی ہیں۔ اس سینٹر کا مقصد خطے میں مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے سنسر ڈیٹا کو یکجا کرنا ہے تاکہ زمین پر موجود کمانڈروں کو نگرانی کی ایک مربوط تصویر فراہم کی جا سکے اور وہ حالات سے مکمل باخبر رہ سکیں۔

جناب راجیش کمار سنگھ نے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اشتراک سے ہونے والی دفاعی مشق’ ٹٹ رکھشا‘کا بھی مشاہدہ کیا۔ یہ مشق ساحلی اور زمینی و سمندری آپریشنز میں ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ، انڈین کوسٹ گارڈ، بی ایس ایف اور دیگر منسلک سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ مشق کے دوران ابھرتے ہوئے سمندری اور سرحدی خطرات سے نمٹنے کے لیے براہ راست نگرانی، ہدف پر درست وار، مشترکہ رسد و رسائل (لوجسٹکس) اور فوری جوابی کارروائی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فورسز کی مشترکہ اور فیصلہ کن صلاحیت کو ثابت کیا۔

دفاع کےسکریٹری نے سرحدی علاقے میں قومی فخر اور یکجہتی کی علامت ’عظیم الشان یادگاری پرچم‘کا اجرا کیا اور نئی نسل کے ہتھیاروں کے نظام  کی جامع آپریشنل نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔

ان کا یہ دورہ مشترکہ آپریشنل تال میل کو مضبوط بنانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے، مقامی مینوفیکچرنگ  کو فروغ دینے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار، مضبوط اور تکنیکی طور پر جدید مسلح افواج کی ترقی پر حکومت کی مسلسل توجہ کا اعادہ کرتا ہے۔

 

ش ح۔ م ع ن ۔ ج

uno-7372

 


(रिलीज़ आईडी: 2263628) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati