مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فائیوجی سروسز کی توسیع اور موجودہ صورتحال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 3:41PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ 5 جی خدمات ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کی گئی ہیں اور فی الحال 99.9 فیصد اضلاع میں دستیاب ہیں۔ 31 دسمبر، 2025 تک، ٹیلی کام سروس مہیا کرانے والے (ٹی ایس پی) نے ملک بھر میں 5.18 لاکھ 5جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) نصب کیے ہیں۔ 31 دسمبر 2025 تک ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے ذریعے نصب کیے گئے بیس ٹرانسیور اسٹیشن( بی ٹی ایس) کی ریاست وار تعداد ضمیمہ I میں فراہم کی گئی ہے۔

فائیو جی نیٹ ورک کوریج کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کیے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. سال2022 میں 5 جی موبائل خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی
  2.  سود کی شرحوں کو معقول بنانے کے لیے نظر ثانی شدہ مجموعی محصول (اے جی آر) بینک گارنٹی (بی جی) اور مالیاتی اصلاحات ۔
  3. نیلامی اور اس کے بعد حاصل کردہ اسپیکٹرم کے لیے اسپیکٹرم کے استعمال کے چارجز کو ہٹانا ۔
  4. ایس اے سی ایف اے (ریڈیو فریکوئنسی الاٹمنٹ کے لیے  قائمہ مشاورتی کمیٹی) منظوری کے عمل کو آسان بنانا ۔
  5. ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کی اجازتوں اور منظوری کو آسان کرنے کے لیے گتی شکتی کمیونیکیشن پورٹل اور آر او ڈبلیو قوانین کا  نفاذ۔
  6. مقررہ وقت کے لیے چھوٹے سیل اور ٹیلی کمیونیکیشن لائن کے قیام کے لیے اسٹریٹ فرنیچر کے استعمال کی اجازت ۔

بنیادی، موبائل اور انٹرنیٹ (ڈیٹا) خدمات کے لیے سروس کے معیار (کیو او ایس) کو یقینی بنانے کے لیے،ٹرائی نے 2 اگست 2024 کو سروس کے نئے نظرثانی شدہ معیارات جاری کیے ہیں۔ یہ معیارات "دی اسٹینڈرڈز آف سروس آف ایکسیس (وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) سروس قوانین کے تحت  جاری کیے گئے ہیں، جو سروس کی کارکردگی، 2024 اکتوبر، 2024 سے نافذ العمل ہیں۔ ان مقررہ معیارات کے ضمن میں  سروس  فراہم کرنے والوں کی  ٹرائی  باقاعدگی سے نگرانی کرتا ہے۔

31 دسمبر، 2025 تک، ٹیلی کام سروس مہیا کرانے والے (ٹی ایس پی) نے ملک بھر کے 1.12 لاکھ گاؤں میں 5جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن  (بی ٹی ایس) نصب کیے ہیں۔

مزید برآں، کسی بھی مخصوص جغرافیائی مقام پر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں  کے ذریعے 5جی  بی ٹی ایس کی تنصیب کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، جس میں  ٹیکنو کمرشل فزیبلٹی، 5 جی سے مطابقت رکھنے والے آلات کی دستیابی، اور آر ڈبلیو او سے متعلق  کی ضروری  اجازت شامل ہے۔

 

ضمیمہ-I

 

 

 

 

 

 

31دسمبر2025 تک 5جی بی ٹی ایس کے تعداد کی ریاست وار تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

5جی بی ٹی ایس کی تعداد

 

 

1

آندھرا پردیش

20650

 

2

تلنگانہ

19563

 

3

آسام

10068

 

4

بہار

27535

 

5

جھارکھنڈ

10519

 

6

دہلی

13558

 

7

ہریانہ

18851

 

8

اتر پردیش

60168

 

9

گجرات

35413

 

10

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

438

 

11

ہماچل پردیش

4582

 

12

جموں و کشمیر

7805

 

13

لداخ

302

 

14

کرناٹک

34392

 

15

کیرالہ

21813

 

16

لکشدیپ (مرکز کے زیرانتظام علاقہ)

4

 

17

مغربی بنگال

33791

 

18

چھتیس گڑھ

7221

 

19

مدھیہ پردیش

22182

 

20

گوا

1077

 

21

مہاراشٹر

54261

 

22

اروناچل پردیش

704

 

23

منی پور

1349

 

24

میگھالیہ

892

 

25

میزورم

508

 

26

ناگالینڈ

820

 

27

تریپورہ

1397

 

28

اڈیشہ

14361

 

29

چنڈی گڑھ(مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

809

 

30

پنجاب

17838

 

31

راجستھان

31034

 

32

پدوچیری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

668

 

33

تمل ناڈو

37735

 

34

اتراکھنڈ

6053

 

35

انڈمان اور نکوبار (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

138

 

36

سکم

355

 

مجموعی تعداد

518854

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ع و۔ع ن)

U. No. 7364


(ریلیز آئی ڈی: 2263602) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English