قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے حیدرآباد، تلنگانہ میں کے بی آر نیشنل پارک کے قریب درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے پانچ ماحولیاتی کارکنوں کی مبینہ طور پر من مانی گرفتاری کا از خود نوٹس لیا


این ایچ آر سی نے تلنگانہ کے ڈی جی پی اور حیدرآباد کے ڈی ایم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

प्रविष्टि तिथि: 20 MAY 2026 8:22PM by PIB Delhi

بھارت کے حقوق انسانی کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ان میڈیا رپورٹوں کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، تلنگانہ میں کاسو برہمانند ریڈی (کے بی آر) نیشنل پارک کے ارد گرد درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے پانچ ماحولیاتی کارکنوں کو 13 مئی 2026 کو من من مانے ڈھنگ سے گرفتار کیا گیا تھا، اور کئی گھنٹے تک پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے سے پہلے ان کے خلاف بھارتیہ نیا ئےسنہتا کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان دفعات کا تعلق کام کاج میں رخنہ اندازی، اثاثوں کو نقصان پہنچانے والی شرانگیزی اور مجرمانہ دھمکی سے ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبروں  میں دی گئی معلومات درست ہیں تو وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے سنگین نوعیت کے حامل ہیں۔ اس لیے کمیشن نے ، تلنگانہ کے پولیس سربراہ (ڈی جی پی) اور حیدرآبادکے ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

13 مئی 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک احتجاج کے بعد، پولیس نے رضاکاروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا؛ اس کے بعد چار دیگر کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا،اس کے بعد ان کوپوچھ گچھ کے لیے پولیس تھانے لے جایا گیاجہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

****

(ش ح ۔  ع و۔ع ن)

U. No. 7362


(रिलीज़ आईडी: 2263586) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu