شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے رانچی ہوائی اڈے پر بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ اور فیچر وال کا افتتاح کیا


انہوں نے مسافروں پر مرکوز سہولیات، بشمول ‘اُڑان یاتری کیفے’کا بھی افتتاح کیا

وزیر  موصوف نے کہا: “ترمیم شدہ اُڑان اسکیم کے تحت 100 نئے ہوائی اڈے اور 200 ہیلی پورٹس تیار کیے جائیں گے”

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAY 2026 9:08PM by PIB Delhi

مسافروں کے سفر اور ان تجربے کو بہتر بنانے اور جامع ہوائی اڈہ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر آج رانچی میں واقع برسا منڈا ہوائی اڈے پر مسافروں پر مرکوز اور ثقافتی اہمیت کی حامل متعدد سہولیات کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ یہ افتتاح مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر را م موہن نائیڈوکنجراپو نے کیاجبکہ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے دفاع  سنجے سیٹھ بھی موجود تھے۔ یہ سہولیات برسا منڈا ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

نئی افتتاح شدہ سہولیات میں بھگوان برسا منڈا فیچر وال بمعہ مجسمہ، اُڑان یاتری کیفے، اوسر کاؤنٹر، کِڈز زون اور فلائبرری شامل ہیں۔ بھگوان برسا منڈا فیچر وال اور مجسمہ کو بھگوان برسا منڈا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ تنصیب جھارکھنڈ کے شاندار ثقافتی ورثے اور تاریخی میراث کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ مسافروں کو آمد کے وقت ایک دلکش اور بصری طور پر متاثر کن تجربہ فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کہا:

“بھگوان برسا منڈا جی، دھرتی آبا کے مجسمہ کی نقاب کشائی آج قبائلی فخر اور جدید ترقی کے امتزاج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ ہمارے ہوائی اڈے صرف سفر کے مراکز نہ ہوں بلکہ اُن ریاستوں کی شناخت، ورثے اور روح کی عکاسی بھی کریں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ رانچی ہوائی اڈے پر آنے والا ہر مسافر اب بھگوان برسا منڈا جی کی متاثر کن میراث سے استقبال پائے گا اور جھارکھنڈ کی روح سے روشناس ہوگا۔”

جھارکھنڈ میں ہوا بازی کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا:

“وزیرِ اعظم نریندر مودی کی  دور اندیش قیادت میں  ہندوستان  کے شہری ہوا بازی کے شعبہ نے غیر معمولی اور انقلابی ترقی دیکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈوں کی تعداد 2014 میں 74 سے بڑھ کر آج 165 ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی یہ پیش رفت قابلِ ذکر رہی ہے۔ 2014 کے بعد سالانہ فضائی مسافروں کی آمدورفت میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت (ایئرکرافٹ موومنٹس) تین گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جبکہ فضائی کارگو میں بھی تقریباً تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔”

وزیر موصوف نے ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کی مستقبل کی توسیع پر بات کرتے ہوئے کہا:

“ترمیم شدہ اُڑان (یو ڈی اے این-اڑان) اسکیم کے تحت ملک بھر میں 100 نئے ہوائی اڈے اور 200 ہیلی پورٹس تیار کیے جائیں گے، جس سے قبائلی علاقوں اور خواہش مند اضلاع کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ آر سی ایس (آر سی ایس) آپریشنز پہلے ہی جمشیدپور ہوائی اڈے پر شروع ہو چکے ہیں، جبکہ دمکہ، ہزاری باغ، ڈالٹن گنج، ڈھال بھوم گڑھ اور چائباسہ کے ہوائی اڈوں کو بھی اُڑان اسکیم کے تحت ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔”

رانچی ہوائی اڈے پر بڑھتی ہوئی مسافر تعداد کو اجاگر کرتے ہوئے رام موہن نائیڈو کنجراپو نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سالانہ مسافروں کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ کر 27 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمینل عمارت کی ازسرِ نو ترتیب اور توسیع کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ڈومیسٹک سکیورٹی ہولڈ ایریا کو 6,480 مربع میٹر تک بڑھایا جائے گا، جس سے فی گھنٹہ مسافروں کی گنجائش 2,160 تک ہو جائے گی۔

وزیرموصوف  نے مزید بتایا کہ رن وے کی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیت بہتر بنانے کے لیے پیرا لیل ٹیکسی ٹریک، ریپڈ ایگزٹ ٹیکسی وے اور دو اضافی ہوائی جہاز پارکنگ اپرونز کی تعمیر کے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے کہا- “ہم رانچی کو عالمی منزلوں(ڈسٹی نیشن ) سے جوڑنے اور جھارکھنڈ میں نئے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

مسافروں پر مرکوز سہولیات کے افتتاح کے حوالے سے اپنے “ایز آف فلائنگ” ویژن کو بیان کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اُڑان یاتری کیفے مسافروں کو سستے کھانے اور مشروبات فراہم کرے گا، جس سے ہوائی اڈے زیادہ جامع بنیں گے، جبکہ فلائبرری  اقدام پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے اور سفر کو زیادہ بامعنی بنانے کے لیے ہے۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر  مودی  کے “ووکل فار لوکل” ویژن کو فروغ دیتے ہوئے اے وی ایس اے آر  آؤٹ لیٹ بھی رانچی ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا ہے، جو جھارکھنڈ کے مقامی اور قبائلی کاریگروں کو سہولت فراہم کرے گا تاکہ وہ سُوہرائے پینٹنگز جیسے روایتی فن پاروں کی نمائش کر سکیں، جن کی عالمی سطح پر مانگ بڑھ رہی ہے۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف ہوائی اڈے بنانا نہیں بلکہ فضائی سفر کو زیادہ قابلِ رسائی، سستا اور عوامی مرکز بنانا ہے۔

رانچی ہوائی اڈے پر ایک خصوصی کِڈز زون بھی قائم کیا گیا ہے، جو بچوں کے لیے محفوظ اور دلکش تفریحی جگہ فراہم کرتا ہے، تاکہ خاندانوں کے لیے سفر مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا مسلسل ہوائی اڈوں کو ایسے مربوط سفری مراکز میں تبدیل کر رہی ہے جو آپریشنل بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت، رسائی اور علاقائی شناخت کو بھی یکجا کرتے ہیں۔

********

ش ح- ظ الف- م ش

UR- 7357


(ریلیز آئی ڈی: 2263570) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी