وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اٹلی کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ کے دوران وزیراعظم کا پریس اسٹیٹمنٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAY 2026 7:37PM by PIB Delhi

یور ایکسی لینسی، پرائم منسٹر میلونی،

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا کے ساتھیو،

نمسکار!

بون جورنو!

میرے اور میرے ڈیلیگیشن کے شاندار استقبال کے لیے میں پرائم منسٹر میلونی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

روم کو دنیا میں اٹرنل سٹی (Eternal City) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بھارت میں میرے لوک سبھا حلقہ انتخاب کاشی کو بھی ابدی اور لازوال شہر مانا جاتا ہے۔ جب دو تہذیبیں ملتی ہیں، تو گفت و شنید صرف ایجنڈے تک محدود نہیں رہتی۔ اس میں تاریخ کی گہرائی، مستقبل کی سوچ اور دوستی کی سادگی، یہ تینوں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

ساتھیو،

پچھلے تقریباً ساڑھے تین برسوں میں مجھے کئی بار پرائم منسٹر میلونی سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ یہ بھارت اور اٹلی کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی قیادت میں ہمارے تعلقات کو نئی رفتار، نئی سمت اور نیا خود اعتماد ملا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اسپیشل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کر رہے ہیں۔

ساتھیو،

آج کی میٹنگ میں ہم نے اپنی مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بھارت-اٹلی جوائنٹ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-29 ہماری شراکت داری کو ایک پریکٹیکل اور فیوچرسٹک ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ ہم اس پر ٹائم باؤنڈ طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری مشترکہ کوششوں میں دو طرفہ تجارت بیس بلین یورو کے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بھارت میں موجود آٹھ سو سے زائد اٹالین کمپنیاں بھارت کی گروتھ اسٹوری میں سرگرم شراکت دار بن رہی ہیں۔ آج منعقد کیے جا رہے بزنس فورم سے یہ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے بزنس لیڈرز میں ایک نیا جوش، نیا کانفیڈنس اور نیا ایمبیشن ہے۔ اٹلی دنیا بھر میں ڈیزائن اور پریسیشن کے لیے جانا جاتا ہے۔

بھارت کی پہچان اسکیل، ٹیلنٹ اور افورڈیبل انوویشن کے پاور ہاؤس کی ہے۔ اس لیے ہم ’ڈیزائن اینڈ ڈیولپ اِن انڈیا اینڈ اٹلی، اینڈ ڈیلیور فار دی ورلڈ‘ کے اصول پر آگے بڑھیں گے۔ فیشن سے لے کر فن ٹیک تک، لیدر سے لے کر لاجسٹکس تک، موبیلٹی سے لے کر مینوفیکچرنگ تک، ہر شعبے میں ہم اپنی طاقتوں کو جوڑ کر پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔

انڈیا-ای یو ایف ٹی اے (India-EU FTA) کی تکمیل میں اٹلی سے ملنے والے تعاون کے لیے میں پرائم منسٹر میلونی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم مل کر اس کے جلد از جلد نفاذکے لیے کام کریں گے تاکہ بزنس کمیونٹیز اس کا پورا فائدہ اٹھا سکیں۔

ساتھیو،

ٹیکنالوجی اور انوویشن ہماری پارٹنرشپ کا انجن ہے۔ اے آئی، کوانٹم، اسپیس اور سول جوہری توانائی جیسے شعبوں میں ہمارے تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔ دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس، ریسرچ سینٹرز اور صنعتوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہم انڈیا-اٹلی انوویشن سینٹر پر کام کر رہے ہیں۔

ساتھیو،

دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں قریبی تعاون ہمارے گہرے باہمی اعتماد کی علامت ہے۔ ہماری افواج کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان بھی تعاون بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ڈیفنس انڈسٹریل روڈ میپ سے کو-ڈیولپمنٹ اور کو-پروڈکشن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

میری ٹائم پاورز کے طور پر بھارت اور اٹلی کے درمیان کنیکٹیویٹی کے شعبے میں قریبی تعاون فطری ہے۔ ہم مل کر شپنگ، پورٹس ماڈرنائزیشن، لاجسٹکس اور بلو اکانومی پر کام کریں گے۔

ہم نے اپنی ون-ون (win-win) شراکت داری کو تیسرے ممالک تک لے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سمت میں آگے بڑھتے ہوئے ہم افریقہ میں ٹھوس پروجیکٹس پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

ساتھیو،

بھارت اور اٹلی اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ ٹیرر فنانسنگ کے خلاف ہماری مشترکہ پہل نے پوری دنیا کے سامنے ایک اہم مثال پیش کی ہے۔ بھارت اور اٹلی نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریسپانسیبل ڈیموکریسیز صرف دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتیں، بلکہ اس کے فنانشل نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے بھی ٹھوس قدم اٹھاتی ہیں۔ یوکرین، مغربی ایشیا اور دیگر کشیدگیوں کے حوالے سے ہم مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ بھارت کا موقف واضح ہے کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے ہونا چاہیے۔

ساتھیو،

ہمارے تاریخی، ثقافتی اور پیپل ٹو پیپل تعلقات کی جھلک دونوں ممالک میں قدم قدم پر دکھائی دیتی ہے۔ اٹلی میں بھارتی فن، یوگا، آیوروید اور کھان پان کے تئیں کشش بڑھ رہی ہے۔ سنسکرت اور لاطینی جیسی قدیم زبانیں ایک ہی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا رشتہ صرف ڈپلومیسی کا نہیں، بلکہ مشترکہ ورثے کا ہے۔

اگلے سال بھارت اور اٹلی کے تعلقات کی 80ویں اینیورسری کے موقع پر ’ایئر آف کلچر‘ منایا جائے گا۔ اس سے ہمارے ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اٹلی میں بڑی تعداد میں مقیم بھارتی نژاد افراد ہمارے تعلقات کی ایک زندہ کڑی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے میں پرائم منسٹر میلونی اور اٹلی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تین سال پہلے کیے گئے مائیگریشن اینڈ موبیلٹی پارٹنرشپ ایگریمنٹ سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان آمد و رفت بڑھی ہے۔

ایکسی لینسی،

آج کی بہت ہی مفید میٹنگ کے لیے، اور آپ کی دوستی کے لیے، میں ایک بار پھر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 140 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے میں آپ کو ایک بار پھر بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

گرازیے ملے!

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7347


(ریلیز آئی ڈی: 2263448) وزیٹر کاؤنٹر : 7