نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل اختراعی مشن نے فرنٹیئر ریجن پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں 500 نئے اے ٹی ایلز کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ہے


پورے جموں و کشمیر کے غیر اے ٹی ایل اسکولوں کو سرگرم طور پر حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAY 2026 3:41PM by PIB Delhi

ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں ایک مضبوط اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل  کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ،نیتی آیوگ نے اسکول ایجوکیشن محکمہ ، جموں و کشمیر حکومت اور یونیورسٹی آف کشمیر کے اشتراک سے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں 500 نئی اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایلز) کے قیام کے لیے درخواست کا عمل شروع کردیا ہے۔

مذکورہ 500 نئے اے ٹی ایلز اے آئی ایمز کے وسیع تر فرنٹیئر ریجن پروگرام کا کلیدی جزو ہیں ، جو گہرے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مقامی نفاذ کے ماڈلز کے ذریعے جغرافیائی طور پر چیلنج والے علاقوں میں اپنی مرضی کے مطابق اور جامع اختراعی ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔  اسکولوں ، یونیورسٹیوں ، صنعت اور اختراعی اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کرکے ، اس پروگرام کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوان اختراع کاروں اور تبدیلی لانے والوں کی ایک نئی نسل کی پرورش کرنا ہے جبکہ اضلاع میں اختراعی مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔

اس پہل کا مقصد جموں و کشمیر کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ، ڈیزائن تھنکنگ ، اور اسکولی طلباء کے درمیان مسئلہ حل کرنے کی تعلیم تک رسائی کو بڑھا کر خاص طور پر دور دراز ، سرحدی ، پہاڑی اور غیر محفوظ جغرافیائی علاقوں میں، سرحدی خطے کی اختراع کے لیے ایک سرکردہ ماڈل میں تبدیل کرنا ہے ۔

ایپلی کیشن کا آغاز ستمبر 2025 میں اے ٹی ایل سارتھی اور فرنٹیئر ریجن پروگرام کے آغاز کے دوران اعلان کردہ وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ، جہاں کشمیر یونیورسٹی کو پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اے ٹی ایل ماحولیاتی نظام کی حمایت اور مضبوطی کے لیے نوڈل مینٹرنگ ادارے کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔

رول آؤٹ حکمتِ عملی کے تحت، اے آئی ایم نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی آف کشمیر کے قریبی تعاون سے ایک مخصوص ایپلیکیشن فریم ورک تیار کیا ہے جو جموں و کشمیر کے جغرافیائی اور ادارہ جاتی حالات کے مطابق خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ایپلیکیشن فریم ورک میں متعدد سیاق و سباق سے متعلق تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں، جن میں مختلف اقسام کے اسکولوں جیسے سرکاری، نجی اور امدادی اسکول، کیندریہ ودیالیہ، آرمی گُڈ ول اسکولز اور جواہر نوودیا ودیالیہ کی شمولیت، اسکول کی جگہ اور داخلہ (اندراج) سے متعلق معیار میں نرمی، اور دور دراز، سرحدی، پہاڑی اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں واقع اسکولوں کے لیے خصوصی رعایت شامل ہے۔

 

مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام اضلاع کے اسکولوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر ایک جامع رسائی اور بیداری سے متعلق  حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے ۔  اس میں ضلعی سطح کے بیداری اجلاس ، اسکول کے سربراہوں اور اساتذہ کے لیے واقفیت ، محکمہ جاتی چینلز کے ذریعے سرکاری مواصلات ، اور مساوی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، موجودہ اے ٹی ایل نیٹ ورک اور ادارہ جاتی شراکت داری کا فائدہ اٹھانا شامل ہے ۔

نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر دیپک باگلا نے آغاز کی اس تقریب کے دوران کہا کہ  "آج ، جب ہم جموں و کشمیر میں 500 اے ٹی ایلز کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر رہے ہیں ، ہم نہ صرف یہ لیبز قائم کر رہے ہیں ، بلکہ ہم مسئلہ حل کرنے والوں ، تخلیق کاروں اور ملک کے معماروں کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانے جا رہے ہیں ۔  یہ لیبز دور دراز اور سرحدی علاقوں سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ہر کونے کے طلباء کو دلیری سے خواب دیکھنے ، بے خوف تجربہ کرنے اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں کا حل تیار کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گی ۔  عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ، اٹل انوویشن مشن ایک جامع اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے تئیں  پرعزم ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر نوجوان ذہن کو کو وکست بھارت 2047 کے وژن میں رول ادا کرنے کا موقع ملے ۔  ہمیں اس بات کا  پختہ یقین ہے کہ اختراع کاروں ، کاروباریوں اور ٹیکنالوجی قائدین  کی اگلی لہر جموں و کشمیر کے کلاس روم سے سامنے آسکتی ہے۔

ڈائریکٹر موصوف نے  اسکولوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اختراعی ماحولیاتی نظام کے اختراعی مرکز بننے کے لیے درخواست کے عمل میں سرگرم  طور پر حصہ لیں ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے اسکولی تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب رام نواس شرما نے کہا کہ اسکولی تعلیم کا محکمہ اے آئی ایم اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جغرافیہ یا انتظامی قسم کے قطع نظر تمام اضلاع کے اسکول ، اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں ۔  مذکورہ  پہل دور دراز اور امنگوں والے علاقوں کے اسکولوں کو ہندوستان کی اختراعی تحریک میں سرگرم حصہ دار بننے کے قابل بناتے ہوئے طلباء میں سائنسی مزاج ، تخلیقی صلاحیتوں اور تجرباتی تعلیم کو مضبوط کرے گی ۔

پروفیسر نلوفر خان، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف کشمیر نے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر میں ایک مضبوط عوامی سطح کا اختراعی (انوویشن) کلچر قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ یونیورسٹی اے ٹی ایل سارتھی  کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے اسکولوں میں ابھرتے ہوئے اختراعی ماحولیاتی نظام کی رہنمائی، سرپرستی اور تقویت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

لانچ کی ایک اہم خصوصیت "انوویشن مشال" پہل کی تنظیم تھی ، جو اے آئی ایم اور اسکولی تعلمی کے محکمہ میں  ، حکومت جموں و کشمیر کے ذریعہ متعدد اضلاع میں مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی ۔  اے ٹی ایل اسکولوں میں ایک علامتی مشعل سفر کے طور پر تصور کیا گیا ، اس پہل کا مقصد پورے جموں و کشمیر میں اختراع ، تخلیقی صلاحیتوں اور طلباء کی قیادت میں مشغولیت کے متحرک کلچر کو فروغ دینا ہے ۔

انوویشن مشال کا آغاز سری نگر سے ہوا اور اس نے شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد اضلاع اور آخر میں جموں کا سفر کیا ، جس سے اے ٹی ایل اسکولوں کو اختراع اور سائنسی مزاج کے مشترکہ جذبے سے منسلک کیا گیا ۔

اس پہل میں ضلعی سطح کی مصروفیات ، ماہر ین کی بیداری  سے متعلق تقریریں ، کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیاں ، اور پورے خطے کے اے ٹی ایل اسکولوں کی شرکت شامل تھی ۔  حصہ لینے والے ہر اے ٹی ایل اسکول نے جموں و کشمیر کی بڑھتی ہوئی اختراعی تحریک میں اجتماعی ملکیت اور شرکت کی علامتی نمائندگی کے طور پر مشال پر دستخط کیے ۔

اس دوران  ، ایپلی کیشن لانچ اسکولوں کے مضبوط اور شفاف انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے منظم تشخیص اور انتخاب کے طریقہ کار کے ساتھ بڑے پیمانے پر ریاستی سطح پر رسائی اور عمل درآمد کی کوششوں کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔  توقع ہے کہ اس پہل سے جموں و کشمیر میں نچلی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر تقویت حاصل ہو گی ، اختراع پر مبنی تعلیمی ماحول کی ترقی میں تیزی آئے گی ، اور جامع اور مستقبل پر مبنی تعلیم کے ذریعے وکست بھارت کے وژن میں تعاون  حاصل ہوگا ۔

آن لائن لانچ کے دوران موجود تمام معزز شخصیات  کی طرف سے جموں و کشمیر میں 500 اے ٹی ایلز کے لیے دستی درخواست کے باضابطہ آغاز کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا ۔  مذکورہ بالا زمرہ جات کے تمام غیر اے ٹی ایلز اسکول دیئے گئے لنک پر  درخواست کر  سکتے ہیں:  https://aimapp2.aim.gov.in/atl_application_frp /

****

ش ح۔ ش م۔ خ م

UN-NO-7322


(ریلیز آئی ڈی: 2263282) وزیٹر کاؤنٹر : 11