ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے روزانہ 25,000 ٹرینیں محفوظ طریقے سے چلا کر اور لاکھوں مسافروں و سامان کی نقل و حمل کے ذریعے اعلیٰ درجے کی آپریشنل قابلِ اعتماد کارکردگی کو یقینی بنا رہی ہے


باقاعدہ نگرانی، بہتر دیکھ بھال کے طریقے اور بیلسٹ کی اعلی درجے کی گہری اسکریننگ نےملک بھر میں اثاثہ جاتی بھروسے اور ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو بہتر بنایا ہے

وقت کی پابندی کے لیے او ایچ ای کی بھروسہ مندی میں اضافہ ہوا ہے

پرانے او ایچ ای کی بروقت تبدیلی اور موسمی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ٹرینوں کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ڈیزل انجن ( لوکوموٹیوز)ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 12 MAR 2026 6:32PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے ٹرینوں کو وقت پر چلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ تاہم اس کی بروقت کارکردگی پر مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں جن میں دھند والا موسم، راستے کی پابندیاں، اثاثوں کی  دیکھ بھال اور دیگر مسائل، الارم چین کھینچنا، احتجاجی مظاہرے، مویشیوں کا ٹرین کی زد میں آنا اور دیگر غیر متوقع حالات شامل ہیں۔

ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی ریلوے نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ڈویژن، زون اور ریلوے بورڈ کی سطح پر مسافر ٹرینوں کی چلتی صورتحال کی سخت نگرانی، اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے رولنگ بلاک سسٹم کا نفاذ تاکہ ان کی بھروسہ مندی بڑھائی جا سکے، منصوبہ بندی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں کا خاتمہ، اور ٹائم ٹیبل کی سائنسی انداز میں تنظیم نو شامل ہے۔

مزید برآں، مسافر ٹرینوں کی آمد و روانگی کی حقیقی وقت اور درست رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا لاگرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

مسلسل بہتری کی اس کوشش کے نتیجے میں اثاثوں کی بھروسہ مندی اور بروقت آمد و رفت کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جیسا کہ ذیل میں ظاہر کیا گیا ہے۔

Year

Punctuality

2023-24

73.62 %

2024-25

77.12 %

2025-26

(Up to Feb’2026)

77.24 %

 

بھارتی ریلوے روزانہ تقریباً 25,000 ٹرینیں چلاتی ہے اور اثاثہ جاتی خرابی کے واقعات صرف تقریباً 2 فیصد کے قریب ہیں، جن میں لوکوموٹیوز اور اوایچ ای سے متعلق کیسز بھی شامل ہوتے ہیں۔ غیر معمولی واقعات کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور ان کے مطابق مناسب اصلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

 

تمام ریلوے اثاثوں بشمول ٹریک، رولنگ اسٹاک، او ایچ ای، سگنلنگ وغیرہ کی باقاعدہ معائنہ اور دیکھ بھال مقررہ اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ ٹرینوں کا محفوظ آپریشن یقینی بنایا جا سکے۔ ان سرگرمیوں کی نگرانی ڈویژنز، ڈپو اور ورکشاپس میں تعینات متعلقہ افسران کے ذریعے تمام زونل ریلوے میں باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی دیکھ بھال بھی انجام دی جاتی ہے۔ عملے کو ان معیاروں کی بہتری کے لیے باقاعدگی سے تربیت اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

بھارتی ریلوے نے اثاثہ جاتی بھروسے کو بہتر بنانے کے لیے طویل مدتی اور قلیل مدتی دونوں نوعیت کے اقدامات کی نشاندہی کرکے انہیں نافذ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے نے خصوصی بروقتی مہمات شروع کی ہیں اور ٹرین آپریشنز میں شامل عملے کو مزید حساس اور مستعد بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

 

اثاثوں کی دیکھ بھال سے متعلق وجوہات جیسے ڈیزل لوکوموٹیوز کی خرابی، اوورہیڈ ایکوپمنٹ (اوایچ ای) کی ناکامی، سگنلنگ کے مسائل، ٹریک کی صورتحال، ٹریفک کی بھیڑ اور رولنگ اسٹاک کے مسائل کی وجہ سے ہونے والی بروقتی میں کمی کے واقعات کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ ان کا فوری تجزیہ کرکے اصل وجوہات  کی نشاندہی کی جاتی ہے اور اسی بنیاد پر اصلاحی اور بہتری کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

ڈیزل انجنوں( لوکوموٹیوز)اور او ایچ ای  کی بھروسہ مندی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد بہتری کے اقدامات کیے گئے ہیں:

 

ڈیزل لوکوموٹیوز:

ڈیزل انجنوں( لوکوموٹیوز ب)ھارتی ریلوے کے بحران سے نمٹنے کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اس اہم اثاثے کی دیکھ بھال میں معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ اس کی بھروسہ مندی کو برقرار رکھا جا سکے اور مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں:

  • ڈیزل لوکوموٹیوز میں ریموٹ مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ آف لوکوموٹیوز اینڈ ٹرینز (آر ای ایم ایم ایل او ٹی) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
  • ڈبلیو ڈی جی 4 جی/6 جی انجنوں( لوکوموٹیوز) میں مسائل کے فوری حل کے لیے ملک بھر میں فوری رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
  • اس کے علاوہ مختلف اجزاء جیسے کمپیوٹر کنٹرولڈ بریک سسٹم کی دیکھ بھال کی مدت  میں بہتری لائی گئی ہے تاکہ نظام کی مجموعی بھروسہ مندی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

اوورہیڈ ایکوپمنٹ (او ایچ ای ): او ایچ ای قابلِ اعتماد ٹرین آپریشنز کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بھارتی ریلوے نے او ایچ ای کی بھروسہ مندی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ وقفہ وار دیکھ بھال اور خصوصی مہمات کے ذریعے اقدامات کیے ہیں۔ شیڈولڈ فٹ پیٹرولنگ، ٹاور ویگن معائنہ، ٹی آر ڈی آڈٹس اور پرانے ہو چکے اثاثوں کی منظم تبدیلی نے نظام کی کارکردگی کو مضبوط بنایا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں ناکامی کے واقعات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ اس ضمن میں کئی اچھی روایات بھی اپنائی گئی ہیں، جیسے:

  • ٹریک کے اطراف موجود درختوں کی نشاندہی کے لیے سروے کیے جاتے ہیں جو اوایچ ای کی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں، اور ان کی تراش خراش یا کٹائی کی جاتی ہے۔
  • آلودہ علاقوں میں انسولیٹرز کی بار بار صفائی کی جاتی ہے۔
  • موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر موسم میں آٹو ٹینشننگ ڈیوائسز (اے ٹی ڈی ) کی آزادانہ حرکت اور ان کے پیرامیٹرز کی درست ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
  • کراس اوورز، ٹرن آؤٹس اور او ایچ ای پیرامیٹرز کی جانچ کے لیے خصوصی مہمات چلائی جاتی ہیں۔
  • ڈیپو سطح پر عملے کی باقاعدہ کونسلنگ کی جاتی ہے تاکہ مقررہ دیکھ بھال کے اصولوں کی پابندی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
  • دیکھ بھال کے ڈیپوز کے درمیان کراس آڈٹ کیے جاتے ہیں تاکہ معیاری طریقوں کے مطابق کمیوں اور خامیوں کی نشاندہی ہو سکے۔
  • دیکھ بھال کے عملے کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
  • پرانے اثاثوں کی بروقت تبدیلی اور کیٹی نری و کانٹیکٹ وائر کی حالت کی بنیاد پر تبدیلی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
  • ٹوٹی ہوئی اور فلیشڈ انسولیٹرز کی نشاندہی کرکے انہیں خصوصی مہم کے تحت تبدیل کیا جاتا ہے۔

 

ٹریک کی دیکھ بھال (گہری جانچ)

بیلسٹ کی ڈیپ اسکریننگ ایک اہم مشینی دیکھ بھال کی سرگرمی ہے جو ٹریک کی مضبوطی، استحکام اور نکاسیٔ آب کو بہتر بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔ یہ کام بالاسٹ کلیننگ مشین (بی سی ایم ) کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جن میں ہائی آؤٹ پٹ بالاسٹ کلیننگ مشین (ایچ او  بی سی ایم) بھی شامل ہیں، جو کم سے کم دستی مداخلت کے ساتھ بیلسٹ بیڈ کی مؤثر اور یکساں صفائی کو یقینی بناتی ہیں۔

 

2021 تک ڈیپ اسکریننگ عمر کی بنیاد پر کی جاتی تھی، تاہم اب اس معیار کو تبدیل کرکے صاف بیلسٹ کشن  کی بنیاد پر سائنسی طریقہ اپنایا گیا ہے، جو حقیقی فیلڈ حالات کی بہتر عکاسی کرتا ہے۔ نئے اصولوں کے مطابق مین لائن ٹریک کی ڈیپ اسکریننگ اس وقت کی جاتی ہے جب صاف بیلسٹ کشن 200 ملی میٹر سے کم ہو جائے۔

 

گزشتہ پانچ برسوں میں مشینی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 65 بیلسٹ کلیننگ مشین (بی سی ایم)، بشمول ایچ او  بی سی ایم شامل کی گئی ہیں۔ اس سے بھارتی ریلوے کی ڈیپ اسکریننگ کی مجموعی صلاحیت میں واضح بہتری آئی ہے۔

یکساں عمل درآمد اور معیار کے کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ) جاری کیے گئے ہیں تاکہ ڈیپ اسکریننگ کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ آپریشنل منصوبہ بندی میں بہتری، جیسے بیلسٹ، آلات، سازوسامان اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی پیشگی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر ترتیب اور شیڈولنگ نے عملدرآمد کو تیز اور وسائل کے بہتر استعمال کو ممکن بنایا ہے۔اس کے علاوہ پوائنٹس اور کراسنگ کو ان کی آپریشنل حساسیت کے پیش نظر خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ ان مقامات پر محفوظ اور مربوط عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی رہنما اصول اور جوائنٹ پروسیجر آرڈر (جے پی او) بھی جاری کیا گیا ہے۔

عمر کی بنیاد پر ڈیپ اسکریننگ کے طریقۂ کار سے حالت  کی بنیاد پر سائنسی طریقۂ کار کی طرف منتقلی، اور بہتر مشینی نظام و منظم عملدرآمدی طریقۂ کار کی بدولت ڈیپ اسکریننگ کی رفتار، کارکردگی اور معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ڈیپ اسکریننگ کی مجموعی پیش رفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

SN

Year

Progress (in Tkm)

1

2020-21

9985

2

2021-22

10056

3

2022-23

10766

4

2023-24

14935

5

2024-25

15433

 

 یہ معلومات ریلوے ، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں سوالات کے جواب میں فراہم کی۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔م ش)

U.No. 7298


(रिलीज़ आईडी: 2263125) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati