مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
توکھن ساہو سائیکل پر دفتر پہنچے، شہریوں سے ایندھن بچاؤ مہم کی حمایت کی اپیل
’’ایندھن کا بچایا گیا ہر قطرہ ہندوستان کے مستقبل اور وقار کا تحفظ کرتا ہے‘‘: توکھن ساہو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 7:25PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ایندھن بچاؤ اپیل کی حمایت میں اپنی رہائش گاہ سے سنکلپ بھون تک 3 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کیا۔ اس اقدام کے ذریعے انہوں نے پائیدار شہری نقل و حمل، ماحولیاتی ذمہ داری اور قومی خدمت کا مضبوط پیغام دیا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب توکھن ساہو نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے کووڈ دور کے طریقۂ کار، جیسے ورک فرام ہوم، آن لائن کلاسز، ورچوئل میٹنگز اور پٹرول و ڈیزل کے کم استعمال کو دوبارہ اپنانے کی اپیل موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں نہایت بروقت اور اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات وسیع تر قومی مفاد میں ہیں اور ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے کہ وہ اس اجتماعی کوشش میں قومی خدمت کے جذبے کے تحت اپنا تعاون دے۔
جناب توکھن ساہو نے زور دے کر کہا کہ ایندھن کا تحفظ صرف اقتصادی ضرورت نہیں بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری اور قومی فریضہ بھی ہے، جو مشکل حالات میں ملک کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ایندھن کا بچایا گیا ہر لیٹر ملک کے وسیع تر مفاد میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک پائیداری اور خود انحصاری کی سمت اجتماعی طور پر آگے بڑھ رہا ہے، شہری اپنی روزمرہ زندگی میں چھوٹی مگر بامعنی تبدیلیاں لا کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مثال پر عمل کرتے ہوئے مرکزی وزراء اور سینئر قائدین نے اپنے قافلوں میں 50 فیصد کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ ان کے مطابق ذاتی عمل کے ذریعے قیادت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے اور عوامی شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔
عوامی شمولیت اور حب الوطنی کا وسیع پیغام دیتے ہوئے توکھن ساہو نے کہا، ’’تحفظ کی جانب بڑھایا گیا ہر پیڈل قومی خدمت کی سمت ایک قدم ہے اور ایندھن کا بچایا گیا ہر قطرہ ہندوستان کے مستقبل اور وقار کا محافظ ہے۔‘‘
عوام سے اس مہم میں فعال شرکت کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جہاں ممکن ہو پبلک ٹرانسپورٹ، الیکٹرک بسوں، سائیکلنگ اور کار پولنگ کو اپناتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی لائیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7136 )
(ریلیز آئی ڈی: 2261587)
وزیٹر کاؤنٹر : 8