ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان ریلوے نے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ہیومینائڈ روبوٹ ‘’اے ایس سی ارجن‘ تعینات کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 8:37PM by PIB Delhi

مسافروں کی حفاظت، سلامتی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر ہندوستانی ریلوے نے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر’’ اے ای سی ارجن‘نام کے ایک  ہیومینائڈ روبوٹ م کوتعارف کرایا ہے۔

 

اے ایس سی ارجن

یہ تعیناتی  ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔ یہ عوامی سہولت اور حفاظت کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ہیومینائڈ روبوٹ خاص طور پر مسافروں کی زیادہ آمد و رفت کے اوقات کے دوران اسٹیشن کے انتظامی امور میں مدد کے لیے آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس روبوٹ کی نقاب کشائی انسپکٹر جنرل (آر پی ایف) جناب آلوک بوہرا اور ڈویژنل ریلوے منیجر جناب للت بوہرا نے سینئر ڈویژنل سیکورٹی کمشنر (آر پی ایف) جناب اے کے دوبے کی موجودگی میں کی۔ اس موقع پر ہندوستانی ریلوے کی جانب سے جدت پر مبنی حل اور مقامی (انڈین) ترقی پر زور دیا گیا۔

اے ایس سی ارجن کو وشاکھاپٹنم میں مقامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ ایک وقف اور محنتی ٹیم نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصہ مسلسل کام کیا، جو روزمرہ کے کاموں میں جدید نظاموں کے انضمام میں  ہندوستانی ریلوے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ ہیومینائڈ روبوٹ چہرے کی شناخت کے نظام (ایف آر ایس) کے ذریعے غیر مجاز افراد کی نشاندہی، اے آئی پر مبنی بھیڑ کی نگرانی اور آر پی ایف کنٹرول رومز کو حقیقی وقت میں الرٹس بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انگریزی، ہندی اور تیلگو میں خودکار اعلانات کر سکتا ہے، جس سے مسافروں کی رہنمائی اور سیکورٹی سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مقررہ راستوں پر جزوی خودمختار نیویگیشن اور رکاوٹوں سے بچنے کی صلاحیت کے ساتھ اے ایس سی ارجن چوبیس گھنٹے پلیٹ فارمز پر گشت کر سکتا ہے، جس سے مؤثر نگرانی میں مدد ملتی ہے اور انسانی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوتا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کے لیے اس میں آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے والے نظام بھی موجود ہیں۔

مسافروں کے ساتھ باہمی رابطے کے لیے تیار کردہ یہ روبوٹ مسافروں کو “نمستے” اور آر پی ایف اہلکاروں کو سیلوٹ جیسے دوستانہ اشارے بھی دیتا ہے اور معلومات و رہنمائی کے لیے آسان استعمال انٹرفیس بھی فراہم کرتا ہے۔

ہندوستانی ریلوے ملک بھر میں ایک محفوظ اور مسافر دوست ریلوے ماحول قائم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور مقامی اختراع سے فائدہ اٹھانے پر مسلسل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

***

ش ح ۔م ع ا۔  ن ع

U. No.7113


(रिलीज़ आईडी: 2261448) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu