بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای کے درمیان مسابقت ، معیار میں بہتری اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے چمپئنز اسکیم نافذ کی

ایم ایس ایم ای اختراعی اسکیم اختراع کو فروغ دینے کیلئے سیکٹر-اگنوسٹک اپروچ کو اپناتی ہے،  زیڈ ای ڈی سرٹیفیکیشن ایم ایس ایم ایز کی ساکھ کو بڑھاتا ہے  اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بناتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:52PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم نے اپنے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں کافی ترقی کی ہے اور اس نے اپنے اہم مقاصد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بعض شعبوں میں ان سے بھی تجاوز کیا ہے۔ اس اسکیم کی تشخیص فی الحال زیر عمل ہے تاکہ اس کے ذیلی اجزاء کے مقاصد پر اس کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے ۔

ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم ایم ایس ایم ایز کے درمیان مسابقت، معیار میں بہتری اور جدت کو فروغ دیتی ہے۔ ایم ایس ایم ای پائیدار(زیڈ ای ڈی)سرٹیفکیشن اسکیم اور ایم ایس ایم ای کمپٹیٹو (ایل ای اے این) اسکیم بنیادی طور پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی مینوفیکچرنگ ایم ایس ایم ایز کو کور کرتی ہیں، جن کی تفصیل ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

ایم ایس ایم ای انوویٹو (انکیوبیشن، ڈیزائن اور آئی پی آر) اسکیم جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک شعبہ غیر مخصوص نقطہ نظر اپناتی ہے، جس کے تحت انکیوبیشن کے ذریعے نئے خیالات کی ترقی میں مدد دی جاتی ہے، مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹ میں مسابقت کے لیے ڈیزائن سے متعلق اقدامات کو آسان بنایا جاتا ہے اور پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، ڈیزائن اور جی آئی رجسٹریشن کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو اپنی دانشورانہ املاک کے تحفظ اور تجارتی استعمال میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اقدامات ایم ایس ایم ایز، خصوصاً مینوفیکچرنگ اور برآمدات پر مبنی اداروں کی آپریشنل کارکردگی، معیار کے معیارات اور عمل کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زیڈ ای ڈی سرٹیفکیشن ایم ایس ایم ایز کی ساکھ کو بڑھاتا ہے، جس سے انہیں بہتر مارکیٹ رسائی، بڑی صنعتوں کی سپلائی چینز میں شمولیت اور وسیع منڈیوں میں شرکت میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی مالیاتی اداروں اور بینکوں کی جانب سے زیڈ ای ڈی سرٹیفائیڈ ایم ایس ایم ایز کو شرح سود اور پروسیسنگ فیس میں رعایت جیسے درجہ بند مراعات بھی دی جاتی ہیں، جو کریڈٹ تک بہتر رسائی کو آسان بناتی ہیں اور کاروبار کی طویل مدتی ترقی اور پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ ان مالیاتی اداروں/بینکوں کی فہرست ضمیمہ-II میں دی گئی ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ اور مستفید ہونے والے اداروں کا احاطہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا جاتا ہے، اور ریاست وار نتائج ضمیمہ-III میں شامل ہیں۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای، محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

ضمیمہ -1

ایم ایس ایم ای سسٹین ایبل(زیڈ ای ڈی)سرٹیفیکیشن اسکیم اورایم ایس ایم ای مسابقتی(ایل ای اے این)اسکیم کے تحت مینوفیکچرنگ سیکٹرز

نمبر شمار

این آئی سی ڈویژن کوڈ

سیکٹر

1

10

کھانے کی مصنوعات کی تیاری

2

11

مشروبات کی تیاری

3

12

تمباکو کی مصنوعات کی تیاری

4

13

ٹیکسٹائل کی تیاری

5

14

ملبوسات کی تیاری

6

15

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری

7

16

لکڑی اور لکڑی نیز کارک کی مصنوعات کی تیاری (فرنیچر کے علاوہ)؛ بھوسے اوربُنائی کی اشیاء سےبنے مصنوعات کی تیاری

8

17

کاغذ اور کاغذی مصنوعات کی تیاری

9

18

ریکارڈ شدہ میڈیا کی پرنٹنگ اور ری پروڈکشن

10

19

کوک اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری

11

20

کیمیکل اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری

12

21

دواسازی، دواؤں کیمیکل اور نباتاتی مصنوعات کی تیاری

13

22

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری

14

23

دیگر غیر دھاتی معدنی مصنوعات کی تیاری

15

24

بنیادی دھاتوں کی تیاری

16

25

مشینری اور آلات کے علاوہ تیار شدہ دھاتی مصنوعات کی تیاری

17

26

کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری

18

27

برقی آلات کی تیاری

19

28

مشینری اور آلات کی تیاری (کسی اور جگہ پر درجہ بند نہیں)

20

29

موٹر گاڑیاں، ٹریلرز اور نیم ٹریلرز کی تیاری

21

30

دیگر نقل و حمل کے آلات کی تیاری

22

31

فرنیچر کی تیاری

23

32

دیگر مینوفیکچرنگ

24

33

مشینری اور آلات کی مرمت اور تنصیب

 

ضمیمہ-II

زیڈ ای ڈی تصدیق شدہ ایم ایس ایم ایزکو شرح سود اور پروسیسنگ فیس میں رعایت دینے والے بینکوں/مالیاتی اداروں کی فہرست

نمبر شمار

بینک/مالیاتی ادارہ

1

نارتھ ایسٹ اسمال فائنانس بینک

2

آئی سی آئی سی آئی بینک

3

یس بینک

4

ای ایس اے ایف اسمال فائنانس بینک

5

فیوژن مائیکرو فائنانس

6

پنجاب نیشنل بنک

7

اسٹیٹ بینک آف انڈیا

8

سنٹرل بینک آف انڈیا

9

بینک آف مہاراشٹر

10

بینک آف بڑودہ

11

فیڈرل بینک

12

اے یو اسمال فائنانس بینک

13

کینرا بینک

14

اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا(ایس آئی ڈی بی آئی)

15

یوکو بینک

16

ایچ ڈی بی فائنانشل سروسز لمیٹڈ

17

بینک آف انڈیا

18

یونین بینک آف انڈیا

19

کرور ویسیا بینک لمیٹڈ

 

ضمیمہ-III

اسکیموں کے تحت حاصل کردہ ریاستی نتائج (09.02.2026 تک)

نمبر شمار

ریاست/یو ٹی

زیڈ ای ڈی مصدقہ

ایل ای اے این سرٹیفائیڈ

انکیوبیشن آئیڈیاز

ڈیزائن پروجیکٹس

آئی پی آر معاوضہ

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

2

0

0

0

0

2

آندھرا پردیش

17638

472

129

0

181

3

اروناچل پردیش

3

0

3

0

0

4

آسام

4261

213

6

2

8

5

بہار

22144

2016

14

1

13

6

چندی گڑھ

714

0

7

0

0

7

چھتیس گڑھ

5189

176

13

0

7

8

دہلی

6048

242

16

0

85

9

گوا

27

10

3

0

4

10

گجرات

96423

1572

45

0

778

11

ہریانہ

19462

1573

13

4

147

12

ہماچل پردیش

2849

60

2

0

3

13

جموں و کشمیر

8793

278

4

3

3

14

جھارکھنڈ

2291

133

11

3

6

15

کرناٹک

66363

1171

98

23

132

16

کیرالہ

5314

268

31

1

148

17

لداخ

8

0

0

0

0

18

لکشدیپ

0

0

0

0

0

19

مدھیہ پردیش

18529

1567

22

2

57

20

مہاراشٹر

43299

2676

87

7

475

21

منی پور

9

25

0

0

0

22

میگھالیہ

39

6

4

0

0

23

میزورم

0

0

0

0

0

24

ناگالینڈ

67

129

0

0

0

25

اڈیشہ

13454

89

47

1

78

26

پڈوچیری

384

18

3

0

1

27

پنجاب

20726

770

15

2

33

28

راجستھان

28289

1016

39

1

160

29

سکم

1

0

0

0

0

30

تمل ناڈو

17236

1061

508

1

47

31

تلنگانہ

13259

278

162

2

580

32

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

505

18

0

0

0

33

تریپورہ

336

65

1

0

0

34

اتر پردیش

103228

1961

67

16

126

35

اتراکھنڈ

1290

96

11

0

19

36

مغربی بنگال

8959

650

57

0

52

 

کل

5,27,139

18,609

1,418

69

3,143

 

****

ش ح۔ک ا۔ ع د

UR-7099

 


(ریلیز آئی ڈی: 2261328) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी