وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم احمد آباد میں انڈین انسٹی ٹیوٹس آف مینجمنٹ (آئی آئی ایمز) کے کوآرڈینیشن فورم کے اجلاس کی صدارت کی
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آئی آئی ایمز ملک کی تعمیرِ نو اور اقتصادی تبدیلی کے سب سے مضبوط محرکات میں سے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 MAY 2026 5:08PM by PIB Delhi
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے جو آئی آئی ایم کے کوآرڈینیشن فورم کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ، آج آئی آئی ایم احمد آباد کیمپس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد کے تعاون سے تعلیم کی وزارت کے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ (ایم او ای) کے ذریعے بلائی گئی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کی کوآرڈینیشن فورم میٹنگ کی صدارت کی ۔

مذکورہ میٹنگ میں آئی آئی ایمزکے گورنروں کے بورڈ کے چیئر پرسن ، آئی آئی ایمز کے ڈائریکٹرس صاحبان ، اعلی تعلیم کے گجرات اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں کو مشترکہ مفاد کے معاملات پر غور و فکر کرنے اور آئی آئی ایمز کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے یکجاکیا گیا ۔
جناب دھرمیندرپردھان نے کہا کہ وکست بھارت 2047 کی تشکیل میں آئی آئی ایمز کے رول پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں طلباء کی فلاح و بہبود ، ادارہ جاتی ہم آہنگی، تعلیمی مہارت ، اختراع اور عالمی مسابقت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان کے آئی آئی ایمز قوم کی تعمیر اور اقتصادی تبدیلی کے مضبوط محرک کے طور پر ابھرے ہیں ، جبکہ قیادت اور انتظامی تعلیم میں بہترین کارکردگی کے عالمی نمونے بھی تشکیل پا رہے ہیں ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اختراعی ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھا کر ، ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے مطابق ڈھال کر اور اقدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دے کر ، آئی آئی ایمز قومی اثاثوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں جو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت ہندوستان کے سفر میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور عالمی گفتگو میں ہندوستان کی آواز کو بھی مضبوط کرتے ہیں ۔
محکمہ اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب ونیت جوشی نے آئی آئی ایمز کے درمیان تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں رابطہ فورم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مذکورہ بات چیت میں وکست بھارت کے اہداف کے تئیں آئی آئی ایمز کے تعاون ، ملک کی مستقبل کی ضروریات کے ساتھ یو جی داخلہ امتحانات پر توجہ مرکوز کرنے، طلباء کی بین آئی آئی ایم منتقلی اور فیس ریفنڈ پالیسیوں کے ساتھ ایم بی اے میں داخلے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے ، آئی آئی ایمز میں سیکنڈمنٹ پالیسی کے ذریعے نوجوان فیکلٹی کے ساتھ ساتھ نوجوان آئی آئی ایمز کو نمائش فراہم کرنے کے لیے ایک پالیسی تیار کرنے ، اور فیکلٹی اور غیر فیکلٹی کے لیے ریزرویشن روسٹرز کو نافذ کرناےجیسے اہم مسائل شامل تھے ۔
***
ش ح۔ ش م۔اش ق
U- 7073
(ریلیز آئی ڈی: 2261123)
وزیٹر کاؤنٹر : 10