کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز (این سی بی) نے کنکریٹ کے پائیدار ڈیزائن اور کوالٹی کی یقین دہانی سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا


این سی بی نے حکومت کے اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے ساتھ منسلک ایڈوانسڈ کنکریٹ ٹیکنالوجی پر چھ ماہ کا آن لائن سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کیاہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAY 2026 4:50PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز (این سی بی) نے 9 مئی 2026 کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر ، نئی دہلی میں "آئی ایس 456:2025 (ڈرافٹ) کے مطابق کنکریٹ کے پائیدار ڈیزائن اور کوالٹی کی یقین دہانی سے متعلق ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔  ورکشاپ نے تعمیراتی صنعت ، تعلیمی اداروں ، تحقیقی اداروں اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے اسٹیک ہولڈرز کو استحکام پر مبنی کنکریٹ ڈیزائن اور آئی ایس 456 میں تجویز کردہ کلیدی ترمیمات پر غور و فکر کرنے کے لیے  ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ۔

ورکشاپ کی ایک اہم خصوصیت حکومت ہند کے ہنر مندی کے فروغ کے مشن کے ساتھ منسلک ایڈوانسڈ کنکریٹ ٹیکنالوجی (اے سی ٹی) پر چھ ماہ کے آن لائن سرٹیفیکیشن پروگرام کا آغاز تھا ۔  سی سی ای ، این سی بی کے سربراہ ، ڈاکٹر بریجیش سنگھ نے کہا کہ 25 ہفتوں کے ہائبرڈ پروگرام میں این سی بی بلب گڑھ میں چار روزہ آن سائٹ ماڈیول کے ساتھ  ساتھ ویک اینڈیعنی اختتام ہفتہ کو ہونے والے  آن لائن سیشن شامل ہیں ، جس میں مکس ڈیزائن ، استحکام ، کیو اے/کیو سی سسٹم ، آر ایم سی آپریشنز اور جدید پائیدار کنکریٹس شامل ہیں ۔

ورکشاپ کےاختتامی پینل مباحثہ "کیا ہم آئی ایس 456:2025 کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں ؟" پر صنعت کی تیاری ، نفاذ کے چیلنجز اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر مرکوز تھا ۔  سیشن کی نظامت جوائنٹ ڈائریکٹر ، این سی بی  کے ا نجینئر امیت تریویدی  نے کی ۔، ماہرین کے ساتھ کارکردگی پر مبنی وضاحتیں اور کوالٹی  کی یقین دہانی کے طریقوں کو مضبوط کرنے پر زوردیا گیا ۔  سی آئی ایس ، این سی بی کے سربراہ جناب جی جے نائیڈو نے تقریب کے اختتام پرورکشاپ میں موجود افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

پروگرام کا افتتاح سی ایس آئی آر-سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر پردیپ کمار رمن چارلا نے مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اسٹینڈرڈائزیشن) بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ، انجینئر، سنجے پنت ، بطور مہمان خصوصی ، اور ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز ، ڈاکٹر ایل پی سنگھ  کی موجودگی میں کیا ۔

تکنیکی اجلاسوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر ، این سی بی ، انجینئر پی این اوجھا ؛ پروفیسر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس ، پروفیسر منو سنتھانم ؛ سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ، این سی بی ،انجینئر وی وی اروڑا ؛ اور چیئرمین ، ٹنڈن کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ، پروفیسر مہیش ٹنڈن  شامل تھے ۔  ماہرین نے ڈرافٹ کوڈ کے ساتھ منسلک پائیدار ڈیزائن ، تعمیراتی مواد ، کیو اے/کیو سی سسٹم اور پریسٹریسڈ کنکریٹ دفعات کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا ۔

*************

ش ح ۔  م م ع۔ ف ر

U. No.7071


(ریلیز آئی ڈی: 2261088) وزیٹر کاؤنٹر : 7