وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ دفاع اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ پُتّاپرتھی کے مقام پر، ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے کے پروجیکٹوں کے بنیاد رکھنے اور آغازکی تقریبات میں شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAY 2026 5:07PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب این چندر بابو نائیڈو15 مئی 2026 کو آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے پٹا پارتھی میں متعدد ایرو اسپیس اور دفاعی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور آغاز کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔  ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ایرکرافٹ انٹیگریشن اینڈ فلائٹ ٹیسٹنگ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔  طیاروں کے انضمام ، جانچ ، توثیق اور تصدیق کے لیے یہ سہولت ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایرکرافٹ (اے ایم سی اے)پروگرام کے فروغ کو تیز کرےگی ۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ۔  اناکاپلی ضلع کا سیراساپلی گاؤں  میں بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کی نئی جدید ترین نیول سسٹمز مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔مذکورہ کمپلیکس زیر آب جدید ہتھیاروں کے نظام اور بحری جنگی نظام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  اگنیہستر اینرجیٹکس لمیٹڈ(کلیانی اسٹریٹجک سسٹمز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی) مدکاسیرا ، سری ستیہ سائی ضلع میں ایچ ایف سی ایل لمیٹڈ کے گولہ بارود اور الیکٹرک فیوز پلانٹ کی ڈیفنس اینرجیٹکس سہولت اور کرنول میں ڈرون سٹی کے پروجیکٹوں کی ایک صف کے لیے گراؤنڈنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ آندھرا پردیش  حکومت کے ساتھ بھی مفاہمت کے مختلف اقرار ناموں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے ۔

***

ش ح۔ ش م۔اش ق

U- 7072


(ریلیز آئی ڈی: 2261079) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu