زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیرزراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی دہلی میں پنجاب کے وزیراعلیٰ جناب بھگونت سنگھ مان سے ملاقات، کئی اہم مسائل پر مفید تبادلۂ خیال
جناب شیوراج سنگھ نے سبز انقلاب کے علمبردار پنجاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کی فلاح کے لیے مرکز کی مکمل حمایت کی دہانی کرائی
جناب شیوراج سنگھ چوہان پنجاب کی زمین، پانی اور کسانوں کے تحفظ کے لیے پر عزم
جناب شیوراج سنگھ کی فصلوں میں تنوع پر توجہ، مرکز نے پنجاب کے مستقبل کے لیے واضح روڈ میپ پیش کیا
کسانوں کو فائدہ، پانی کی بچت اور مٹی کی صحت: جناب شیوراج سنگھ چوہان نے فصلوں میں تنوع کے ذریعے مسائل کے حل کی راہ دکھائی
مرکزی حکومت پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھے گی: جناب شیوراج سنگھ چوہان
प्रविष्टि तिथि:
13 MAY 2026 8:38PM by PIB Delhi
زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب بھگونت مان ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جناب شیوراج سنگھ چوہان نے جناب بھگونت مان کے ساتھ پنجاب میں زراعت اور کسانوں کی فلاح سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس اعلیٰ سطحی گفتگو میں دھان کی ملنگ(دھان کو پروسیس کر کے چاول بنانے کا عمل) میں پیش آنے والی مشکلات، فصلوں میں تنوع کو فروغ دینے، آبی وسائل کے تحفظ، نیز تیلہن، دالوں، کپاس اور باغبانی مشنز کے ذریعے زراعت کی پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پنجاب نے ملک کی غذائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی وہ ہندوستان کے غلے کاگھر بنا ہوا ہے۔ انہوں نے قومی غذائی پیداوار میں پنجاب کے کسانوں کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت زراعت سے متعلق تمام مشنز میں ریاست کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت زراعت اور آبی تحفظ سے متعلق تمام اقدامات میں پنجاب کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے کپاس، دالوں، تیلہن اور باغبانی مشنز سمیت دیگر اسکیموں کے فوائد پنجاب کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے اور کسانوں کی فلاح کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت مل کر ریاست میں فصلوں کے تنوع کو فروغ دینے، آبی وسائل کے تحفظ اور زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے کام کریں گی۔ پنجاب کی زرخیز زمین میں زرعی امکانات بے شمار ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پانی کے تحفظ اور پائیدار زرعی طریقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
جناب چوہان نے کہا کہ ہم پنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ کسانوں کو فصلوں میں تنوع اختیار کرنے میں نقصان نہ ہو، آبی وسائل محفوظ رہیں، مٹی کی صحت بہتر ہو اور زراعت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔ اس کے ساتھ ہی جناب چوہان نے کہا کہ ملک میں کھادوں کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن مٹی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال ضروری ہے۔
جناب بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب موجودہ سیزن کے لیے گیہوں خریدنے کے مقررہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب 125 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خرید کے ہدف کو حاصل کرے گا اور غذائی اجناس کی پیداوار میں ملک کی قیادت جاری رکھے گا۔
پنجاب کی جانب سے اضافی مالی امداد کے مطالبے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف زرعی، آبپاشی اور کسان فلاحی مشنز کے ذریعے ریاست کی مدد جاری رکھے گی۔ جناب چوہان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بیچ سے متعلق مرکزی کمیٹی میں پنجاب کے ایک رکن کو شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
****
ش ح۔م ع ن۔ ع ن
U. No. 7045
(रिलीज़ आईडी: 2260913)
आगंतुक पटल : 23