مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی بی این (ڈیجیٹل بھارت ندھی) – محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن؛ حکومت آندھرا پردیش؛ اے پی بی آئی ایل؛ بی ایس این ایل اور اے پی ایس ایف ایل کے درمیان آندھرا پردیش میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کے نفاذ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے
آندھرا پردیش میں اے بی پی کے نفاذ کے لیے 2,432 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری
آندھرا پردیش میں اے بی پی کے تحت 13,426 گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا اور 3,942 دیہاتوں کو طلب کے مطابق کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی
یہ شراکت داری پورے آندھرا پردیش میں دیہی ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانے میں معاون ثابت ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAY 2026 7:36PM by PIB Delhi
دیہی آندھرا پردیش میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو تیز رفتاری سے فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے تحت ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) نے آج نئی دہلی کے سنچار بھون میں ریاستی قیادت والے ماڈل کے تحت ریاست میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

آندھرا پردیش ریاست میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے یہ معاہدہ ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، حکومت آندھرا پردیش، آندھرا پردیش بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (اے پی بی آئی ایل)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور آندھرا پردیش اسٹیٹ فائبر نیٹ لمیٹڈ (اے پی ایس ایف ایل) کے درمیان طے پایا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب جناب شیامل مشرا، ایڈمنسٹریٹر، ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)؛ جناب آنند کھرے، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلی کام)، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن؛ محترمہ گیتانجلی شرما، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آندھرا پردیش بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (اے پی بی آئی ایل)؛ جناب پاپا سدھاکر راؤ، ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس - ای بی)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)؛ اور جناب دنیش کمار گرگ، ڈی ڈی جی (اے بی پی امپلیمنٹیشن-I)، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی او ٹی، ڈی بی این اور بی ایس این ایل کے سینیئر افسران بھی شریک تھے۔

اس معاہدے پر دستخط پروگرام کے تیز رفتار نفاذ کی جانب ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور دیہی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، آخری مرحلے تک کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور جامع ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور حکومتِ آندھرا پردیش کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
مرکزی کابینہ نے 4 اگست 2023 کو ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد موجودہ بھارت نیٹ نیٹ ورک کو جدید بنانا، یکجا کرنا اور وسعت دینا ہے تاکہ تمام گرام پنچایتوں اور دیہات کو طلب کے مطابق مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔

آندھرا پردیش میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت اس منصوبے پر عمل درآمد آندھرا پردیش بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (اے پی بی آئی ایل) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مجموعی دائرۂ کار 13,426 گرام پنچایتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں نیٹ ورک کی پائیداری بڑھانے کے لیے پہلے مرحلے کی 1,692 گرام پنچایتوں کو لائنیر سسٹم سے رنگ ٹوپولوجی میں اپ گریڈ کرنا، دوسرے مرحلے کی 11,254 گرام پنچایتوں کا احاطہ کرنا، اور 480 نئی تشکیل شدہ گرام پنچایتوں کو شامل کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ، آخری مرحلے تک کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 3,942 دیہات کو طلب کے مطابق کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔

حکومت ہند نے آندھرا پردیش میں اس پروگرام کے نفاذ کے لیے 2,432 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کے تحت حکومتِ ہند کی مالی مدد سے دیہی علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد گھریلو فائبر کنیکشن فراہم کیے جانے کی توقع ہے، جس سے ریاست کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ای-گورننس، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور شہری خدمات سمیت مختلف ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
آج طے پانے والا یہ معاہدہ آندھرا پردیش میں پروگرام کے نفاذ کو مزید تیز کرنے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈیجیٹل بھارت ندھی کے بارے میں
ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ یو ایس او ایف) بھارتی ٹیلی گراف (ترمیمی) ایکٹ، 2003 کے تحت 01.04.2002 سے قائم کیا گیا تھا۔ ’’ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023‘‘ کے مطابق یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ اب ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) بن چکا ہے۔ ڈی بی این کا مقصد پسماندہ دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات تک رسائی اور ان کی فراہمی کو فروغ دے کر یونیورسل سروس کی معاونت کرنا ہے۔ یہ وزارتِ مواصلات کے تحت محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کا ایک منسلک دفتر ہے۔
ڈی بی این کے مقاصد کے حصول کے لیے اس کے تحت مختلف اسکیمیں اور منصوبے شامل ہیں، جن میں بھارت نیٹ، 4G سیچوریشن پروجیکٹ، خواہش مند اضلاع، بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں، ہمالیائی اور سرحدی خطوں، جزائر اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر مربوط مقامات پر موبائل خدمات کی فراہمی شامل ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 7040
(ریلیز آئی ڈی: 2260857)
وزیٹر کاؤنٹر : 5