سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے بھرتی کئے گئے سائنس دانوں کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAY 2026 5:15PM by PIB Delhi

سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کے نئے بھرتی کئے گئے سائنس دانوں کے لیے دس روزہ تعارفی پروگرام 4 سے 13 مئی  ، 2026  ء تک  سی ایس آئی آر – انسانی وسائل کی ترقی کے مرکز  میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر کی مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں سے تعلق رکھنے والے 41 نوجوان سائنس دانوں نے شرکت کی، جہاں انہیں سیکھنے، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز 4 مئی  ، 2026 ء کو ایک پُراثر افتتاحی اجلاس سے ہوا، جس  میں جدت، سائنسی تعلیم اور  ملک کی تعمیر کے ایک بامقصد سفر کی بنیاد رکھی گئی۔ افتتاحی تقریب میں  ڈاکٹر بھاسکر نارائن  ، ڈاکٹر سی ایچ رَوی شیکھر اور ڈاکٹر ٹی ایس رانا  نے شمع روشن کر کے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا، جو علم کی روشنی اور سائنسی جستجو کی علامت ہے۔

اس تعارفی پروگرام کا مقصد  ، شرکاء کو سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کے سائنسی، انتظامی اور اشتراکی نظام سے جامع طور پر روشناس کرانا تھا، ساتھ ہی انہیں مؤثر سائنسی قیادت کے لیے ضروری تکنیکی مہارتوں اور رویہ جاتی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا بھی شامل تھا۔ پروگرام کے دوران ممتاز سائنس دانوں اور مختلف اداروں کے ڈائریکٹوریٹ سربراہان نے خصوصی لیکچرز دیے، جب کہ عملی تربیتی سیشنز اور باہمی مباحثوں نے شرکاء کے علمی تجربے کو مزید مؤثر بنایا۔

پروگرام نے مختلف سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر )   لیبارٹریوں کے سائنس دانوں کے درمیان رابطوں اور تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کیے۔ اس کا  بنیادی مقصد تکنیکی تربیت اور شخصیت سازی کے امتزاج کے ذریعے ہمہ جہت پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا تھا، تاکہ شرکاء اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ساتھ باہمی روابط اور ابلاغی صلاحیتوں کو بھی  بہتر بنا سکیں۔

شرکاء نے تخلیقی مسئلہ حل کرنے، مؤثر فیصلہ سازی، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور اختراع پر مبنی سائنسی سوچ جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ، عالمی سائنس و ٹیکنالوجی اشتراک، ٹیکنالوجی  کی منتقلی اور تحقیقی نتائج کی تجارتی سطح پر منتقلی سے متعلق تکنیکی سیشنز نے سائنسی اختراعات کو سماجی اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔

پروگرام کی اختتامی تقریب 13 مئی  ، 2026 ء کو منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر منوج کماردَھر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نئے بھرتی کئے گئے سائنس دانوں کو جدت طرازی اور مؤثر سائنسی تحقیق میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سائنٹفک اور انڈسٹریل  تحقیق کی کونسل کی مختلف لیبارٹریوں اور سائنٹفک اور اختراعات پر مبنی تحقیق کی اکیڈمی کے درمیان مضبوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ تعلیمی اور تحقیقی  شعبے میں مزید اعلیٰ کارکردگی حاصل کی جا سکے، جس میں تحقیقی و تعلیمی اداروں میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کا مشترکہ ویژن بھی شامل ہے۔

اس پروگرام کی مؤثر نگرانی ڈاکٹر شوبھنا چودھری  اور محترمہ پریتی چودھری نے کی، جن کی انتھک کاوشوں نے تمام شرکاء کے لیے ایک متحرک، دلچسپ اور مفید تعلیمی تجربہ یقینی بنایا۔

اس تعارفی پروگرام کی کامیاب تکمیل اس بات کا مظہر ہے کہ سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر )   آئندہ سلسلے کے سائنس دانوں کی تربیت، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، استعداد سازی اور اشتراکی تحقیقی ثقافت کے ذریعے ملک کے سائنسی اور اختراعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل پُرعزم ہے۔

 

...

 ش ح –ا ع خ-ع ا

U.No. 7032


(ریلیز آئی ڈی: 2260803) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil