بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم مودی کا وژن، ہندوستان کے ای وی انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے: پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت کرناٹک کو 1,243 نئے ای وی چارجرز مل گئے، بنگلورو میں نیشنل ای وی چارجنگ کانفرنس کا انعقاد


وزیر اعظم مودی کے ای وی وژن میں تیزی: ایچ ڈی کمار سوامی نے کرناٹک کے لیے 123.26 کروڑ روپے کے ای وی چارجنگ فروغ کا اعلان کیا

ہندوستان وزیر اعظم مودی کے وژن کے تحت خود انحصار الیکٹرک نقل و حرکت ایکو سسٹم کی طرف گامزن ہے: ایچ ڈی کمار سوامی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAY 2026 6:23PM by PIB Delhi

بنگلورو نے منگل کو ہندوستان کی آلودگی سے پاک موبلٹی کی تبدیلی کی جانب ایک بڑی پیش رفت کا مشاہدہ کیا، کیونکہ بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ملک کے ای وی چارجنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اہم منظوریوں اور پالیسی اقدامات کا اعلان کیا۔

کرناٹک کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، مرکزی وزیر نے ریاست میں 123.26 کروڑ روپے کی مالی لاگت سے 1,243 ای وی چارجرز کی تنصیب سے متعلق تجاویز کی منظوری کا اعلان کیا۔ یہ اعلان کرناٹک کو الیکٹرک موبلٹی کی جانب ہندوستان کی منتقلی کو آگے بڑھانے والی سرکردہ ریاستوں میں شامل کرتا ہے۔

بنگلورو میں پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کمار سوامی نے کہا کہ بنگلورو ہندوستان کے اہم ای وی چارجنگ مراکز میں سے ایک بن کر ابھرا ہے اور انہوں نے دیگر ریاستوں پر زور دیا کہ وہ آلودگی سے پاک موبلٹی کی جانب ملک گیر منتقلی کی رفتار تیز کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

وزیرموصوف نے بتایا کہ اب تک مختلف ریاستوں اور مرکزی عوامی شعبے کے اداروں میں 4,874 ای وی چارجرز کی تنصیب کے لیے 503.86 کروڑ روپے مالیت کی تجاویز منظور کی جا چکی ہیں۔ منظور شدہ تجاویز میں ایچ پی سی ایل، آئی او سی ایل اور بی پی سی ایل جیسے بڑے ادارے، اور راجستھان، آندھرا پردیش، اتر پردیش، گجرات، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور تامل ناڈو جیسی ریاستیں شامل ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ہندوستان وکست بھارت 2047 کے وژن کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے اور 2070 تک 'نیٹ زیرو' اخراج کے ہدف کے حصول کے لیے پختہ عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پائیداری، اختراع اور بڑے پیمانے پر کام کرنے پر وزیر اعظم کے زور نے نقل و حمل اور توانائی کے حوالے سے ہندوستان کے نقطہء نظر کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

وزیرموصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا آٹوموٹیو شعبہ ملکی جی ڈی پی میں 7 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے، مینوفیکچرنگ جی ڈی پی کا تقریباً نصف حصہ اسی کا ہے، اور یہ تقریباً 30 ملین افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے، جو اسے ہندوستان کی آلودگی سے پاک موبلٹی کی منتقلی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مستقبل کی نقل و حرکت کی ٹیکنالوجیوں کے لیے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے وزارتِ بھاری صنعت کی جانب سے شروع کیے گئے کئی بڑے اقدامات پر بھی زور دیا۔ ان میں بیٹری سیل مینوفیکچرنگ کے لیے 18,100 کروڑ روپے کی پی ایل آئی اے سی سی اسکیم، ای وی اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں سمیت کلینر گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے 25,938 کروڑ روپے کی پی ایل آئی آٹو اسکیم، اور نایاب زمینی مقناطیس کی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے حال ہی میں شروع کی گئی 7,280 کروڑ روپے کی آر ای پی ایم اسکیم شامل ہیں۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کو ہندوستان کی ای وی تبدیلی کا سنگِ بنیاد قرار دیتے ہوئے، کمار سوامی نے کہا کہ یہ 10,900 کروڑ روپے کا اقدام الیکٹرک ٹو-وہیلرز، تھری-وہیلرز، بسوں اور ٹرکوں کو اپنانے کی رفتار تیز کر رہا ہے اور ساتھ ہی ملک بھر میں ای وی چارجنگ کا مضبوط بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ای وی پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کی تنصیب کے لیے خاص طور پر 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرِ موصوف نے ملک بھر میں چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے میں بی پی سی ایل، آئی او سی ایل اور ایچ پی سی ایل جیسی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔ فیم-II اسکیم کے تحت، ان کمپنیوں نے وزارتِ بھاری صنعت کی طرف سے 873.5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی مدد سے ملک بھر میں 8,932 ای وی چارجرز نصب کیے ہیں۔ ان میں سے صرف کرناٹک میں 721 چارجرز نصب کیے گئے ہیں۔

ایچ ڈی کمار سوامی نے مزید کہا کہ ٹاٹا پاور، چارج زون اور مہندرا اینڈ مہندرا جیسے چارج پوائنٹ آپریٹرز اور صنعتی اداروں نے اپنی اختراع اور نفاذ کی صلاحیتوں کے ذریعے ہندوستان کے ای وی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وہ تعریف کرتے ہیں۔

وزارت کے اگلے بڑے اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ نیشنل یونیفائیڈ ای وی چارجنگ ایپ - یونیفائیڈ ہندوستان ای-چارج پر کام جاری ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد ای وی صارفین کو ایک ہی قابلِ بھروسہ انٹرفیس کے ذریعے متعدد آپریٹرز کے چارجنگ نیٹ ورکس تک رسائی، تلاش اور ادائیگی کے قابل بنانا ہے۔ اس کے ممکنہ اثرات کا ڈیجیٹل ادائیگیوں میں یو پی آئی کی تبدیلی سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ہندوستان کے ای وی چارجنگ ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا۔

جناب کمار سوامی نے بتایا کہ وزارتِ بھاری صنعت، وزارتِ بجلی، ریاستی حکومتوں اور صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک میں الیکٹرک موبلٹی کی تیز رفتار ترقی کے لیے گرڈ کی تیاری، معیار سازی اور ڈیجیٹل انضمام کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔

مستقبل کا روڈ میپ پیش کرتے ہوئے وزیرِموصوف نے کہا کہ ہندوستان کی ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کی حکمت عملی تین اصولوں؛ رسائی، سستی اور بھروسہ مندی پر مبنی ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شہری اور دیہی ہندوستان دونوں جگہوں پر چارجنگ کی سہولیات دستیاب، سستی اور قابلِ اعتماد ہوں۔

اس منتقلی کو ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے، مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ای وی تحریک محض بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ فوسل فیول (زمینی ایندھن) پر انحصار کم کرنے، توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے بارے میں ہے۔

وزیرِ موصوف نے کہا، "ہم مل کر محض چارجنگ اسٹیشن نصب نہیں کر رہے، بلکہ ہم ہندوستان کے مستقبل کو توانائی فراہم کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر آلودگی سے پاک موبلٹی کی تبدیلی میں صفِ اول سے قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 6980 )


(ریلیز آئی ڈی: 2260424) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada