شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آنجہانی رکن پارلیمنٹ رکی اینڈریو جے سنگکون کو خراج عقیدت پیش کیا
ایم ڈی او این ای آر مشاورتی کمیٹی کے میٹنگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 8:35PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج پارلیمنٹ انیکسی ، نئی دہلی میں منعقدہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر)کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے میٹنگ میں شیلانگ(میگھالیہ)سے رکن پارلیمنٹ اور وائس آف دی پیپلز پارٹی کے رہنما رکی اینڈریو جے سنگکون کے اچانک انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
ڈاکٹر سنگکون مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔ مرکزی وزیر جناب سندھیا نے انہیں ایک بہت ہی سرگرم رکن کے طور پر یاد کیا جو شمال مشرق کی ترقی اورفروغ کے لیے پوری طرح وقف تھے اور اکثر کمیٹی کے مباحثوں کے دوران تعمیری تجاویز پیش کرتے تھے ۔ کمیٹی نے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا ۔
********
ش ح۔م ش۔اش ق
U- 6957
(ریلیز آئی ڈی: 2260244)
وزیٹر کاؤنٹر : 13