امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے صدرِ جمہوریہ کی توہین کرکےآج اپنےلاقانونیت پسند رویہ کی بد ترین مثال پیش کی ہے


یہ اس بات کو بے نقاب کرتا ہے کہ ٹی ایم سی حکومت میں کس قدر خرابی پیدا ہو چکی ہے، جو نہ صرف شہریوں کے آئینی حقوق کی اپنی مرضی سے خلاف ورزی کرتی ہے بلکہ بھارت کے صدرِ جمہوریہ کو بھی اپنی زیادتیوں سے محفوظ نہیں رکھتی

بھارت کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی یہ توہین، وہ بھی ایک ایسے پروگرام میں جو ہماری قبائلی بہنوں اور بھائیوں نے منعقد کیا تھا، ہمارے ملک کی توہین ہے اور ان بنیادی اقدار کی بھی جن پر ہماری آئینی جمہوریت قائم ہے

آج ہر وہ شہری جو جمہوریت پر یقین رکھتا ہے، گہرے دکھ اور اضطراب میں مبتلا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAR 2026 9:39PM by PIB Delhi

وزیرِ داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے آج اپنے لاقانونیت پر مبنی طرزِ عمل میں ایک بد ترین مثال پیش کی ہے، جب اس نے پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے صدرِ جمہوریہ کی توہین کی۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:"مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے آج اپنے لاقانونیت پسند رویے میں ایک نیابد ترین درجہ حاصل کیا ہے، جب اس نے پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ کی توہین کی۔ یہ اس حکومت کی خرابی کو بے نقاب کرتا ہے جو نہ صرف شہریوں کے آئینی حقوق کی اپنی مرضی سے خلاف ورزی کرتی ہے بلکہ بھارت کے صدرِ جمہوریہ کو بھی اپنی زیادتی سے محفوظ نہیں رکھتی۔ بھارت کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی یہ توہین، وہ بھی ایک ایسے پروگرام میں جو ہماری قبائلی بہنوں اور بھائیوں نے منعقد کیا تھا، ہمارے ملک کی توہین ہے اور ان بنیادی اقدار کی بھی جن پر ہماری آئینی جمہوریت قائم ہے۔ آج ہر وہ شہری جو جمہوریت پر یقین رکھتا ہے، گہرے دکھ اور رنج میں مبتلا ہے۔"

 

ش  ح۔ ش ب – ف ر

Uno-6950


(ریلیز آئی ڈی: 2260193) وزیٹر کاؤنٹر : 7