کانکنی کی وزارت
جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کو فروغ: کانکنی کی وزارت لائم اسٹون بلاک نیلامیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAY 2026 3:07PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے تحت کانکنی کی وزارت مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر میں لائم اسٹون بلاکس کی نیلامیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز 12 مئی ، 2026 ء کو سری نگر میں کرنے جا رہی ہے۔ مرکز کے زیر ِ انتظام علاقے میں کانکنی کے بلاک نیلامیوں کے کامیاب آغاز کے بعد یہ ایک اور اہم قدم ہے، جو خطے کی معدنی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور ’’ وِکست بھارت ‘‘ اور ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے ویژن میں اس کی شراکت کو مضبوط کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
دوسرے مرحلے کے تحت وزارت، جموں و کشمیر کی حکومت کے تعاون سے، نیلامی کے لیے 12 لائم اسٹون بلاکس کی پیش کر رہی ہے۔ یہ بلاکس اننت ناگ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں واقع ہیں، جن میں نئے شناخت شدہ بلاکس کے ساتھ ساتھ دوبارہ نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے بلاکس بھی شامل ہیں، جو وسائل کے مؤثر استعمال اور صنعت میں مسلسل شمولیت کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
نیلامی کا عمل سری نگر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔ جموں و کشمیر کی حکومت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جناب اشوانی کمار اور کانکنی کی وزارت اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی حکومت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے، جو جموں و کشمیر میں معدنی ترقی، صنعتی نمو اور جامع اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مرکز اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی حکومت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرے گا۔
ان بلاکس کی وسیع طور پر یو این ایف سی ، جی 3 اور جی 4 مراحل کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے ، جو کہ مضبوط صنعتی معیار کے لائم اسٹون کے ذخائر کے ساتھ متاثر کن جیولو جیکل صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ وسائل سیمنٹ، تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں کے لیے نہایت اہم ہیں اور توقع ہے کہ یہ خطے میں صنعتی ترقی اور اقتصادی نشو و نما کے لیے اہم رول ادا کریں گے۔
یہ نیلامی، کان اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 اور معدنیات (نیلامی) ضابطہ ، 2015 (جیسا کہ ترمیم شدہ) کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ عمل شفاف، مسابقتی اور بہترین عالمی طور طریقوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی بولی ڈیجیٹل ای-نیلامی پلیٹ فارم کے ذریعے لگائی جائے گی۔
کانکنی کی وزارت ، سائنسی اور پائیدار کانکنی کے طور طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔ توقع ہے کہ ان بلاکس کی کامیاب نیلامی اور عملی نفاذ سے خاطر خواہ آمدنی پیدا ہوگی، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی کو مضبوطی ملے گی اور جموں و کشمیر کی جامع ترقی میں اہم رول ادا کرے گی ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 6916
(ریلیز آئی ڈی: 2259957)
وزیٹر کاؤنٹر : 11