سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی سی ممبئی میں خریداروں اور فروخت کرنے والوں  سے متعلق میٹنگ کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAY 2026 6:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضی سائنسز اور ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی اور نائب صدر سی ایس آئی آر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم) کی جانب سے ممبئی کے سی ایس آئی آر انوویشن کمپلیکس میں منعقد خرید و فروخت کنندہ اجلاس کا افتتاح کیا، جو آئندہ لیونڈر فیسٹیول 2026 کی تمہید کے طور پر منعقد کیا گیا۔

ایک روزہ اروما انڈسٹری-کسان اجلاس میں خوشبو اور عطری صنعتوں کے سرکردہ اداروں، سائنس دانوں، اسٹارٹ اپس، صنعت کاروں اور لیونڈر کاشتکاروں، خصوصاً بھدرواہ اور جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں سے آئے کسانوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مارکیٹ روابط کو مضبوط بنانا اور لیونڈر پر مبنی پائیدار کاروباری نظام قائم کرنا تھا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر زبیر احمد اور ان کی ٹیم کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام سی ایس آئی آر اروما مشن اور جموں و کشمیر میں پرپل انقلاب کی بڑھتی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اروما مشن نے خطے میں خوشبودار فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا ہے اور کسانوں و نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پائیدار اروما معیشت کی سمت بڑھتے اس شعبے میں اب بھی مصنوعات کے غیر یکساں معیار، کمزور مارکیٹ روابط اور صنعت پر مبنی رہنمائی کی کمی جیسے مسائل موجود ہیں۔

مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو سے پیداوار اور مارکیٹ کے درمیان موجود اہم خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ اور ملحقہ علاقوں سے آئے لیونڈر کسانوں، اسٹارٹ اپس اور عطر صنعت کاروں کو خوشبو اور عطری صنعت کے سرکردہ اداروں سے براہ راست رابطے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں کیلکر، اجمل گروپ، ایکسپو ایسینشل آئلز، بی بی کے اسپیشلٹیز اور نشانت اروما سمیت کئی بڑی صنعتیں شرکت کر رہی ہیں، جو کسانوں اور اسٹارٹ اپس سے براہ راست بات چیت کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم پیداوار کو صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے، معیار بہتر بنانے اور پائیدار ویلیو چین قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی سطح پر مواقع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ اجلاس جموں و کشمیر کے شراکت داروں کو خوشبو پر مبنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے اور عالمی خوشبو و فلاحی منڈی میں اپنی شناخت مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ ادارہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہنمائی اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل این کلیسیلوی کی نگرانی میں سائنس کو دیہی روزگار اور صنعت کاری سے جوڑنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’بریجنگ فیلڈز وِد فریگرینس اِنّوویشن‘‘ کے موضوع پر منعقد اس اجلاس کا مقصد کسانوں، اسٹارٹ اپس اور صنعتوں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنا اور کاشت سے عالمی خوشبو بازار تک مکمل ویلیو چین کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم نے سائنسی مداخلت، تربیت، کشید کاری ٹیکنالوجی اور صنعت کاری کی مدد کے ذریعے جموں و کشمیر میں لیونڈر اور خوشبودار فصلوں کی کاشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، خصوصاً بھدرواہ جیسے علاقوں میں جو پرپل ریولیوشن کے تحت اہم لیونڈر کلسٹر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس کسانوں اور اسٹارٹ اپس کو مارکیٹ رجحانات، کنٹریکٹ فارمنگ، ضروری تیل نکالنے کی ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور صنعت کاری کے مواقع سے آگاہ کرے گا۔ ساتھ ہی شرکاء کو اروما سیکٹر سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں اور اسٹارٹ اپ اقدامات کی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ملک بھر سے سائنس دانوں، صنعت ماہرین، اسٹارٹ اپس، اروما کسانوں اور خوشبو و عطری صنعت کی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس ایچ کیلکر گروپ کے چیئرمین رمیش وازے، اجمل پرفیومرز کے ملند دیشپانڈے، بی بی کے اسپیشلسٹ کے کملیش شاہ، نشانت اروما کے سندیپ، فائن فریگرینسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کاجل شاہ، گرین ایسینس ایکسٹریکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے گوتم موہنتی، ساگر اروماٹکس کے پروین گھوگھری اور ایکسپو ایسینشل آئلز کے بی این ترپاٹھی سمیت کئی نمایاں صنعت کار شریک ہوئے۔

دو تکنیکی اجلاسوں اور کھلی بحث کے دوران عطر اور خوشبوؤں سے متعلق شعبے کو درپیش چیلنجوں اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر لیونڈر کی کاشت، پروسیسنگ، توسیع اور مارکیٹنگ کے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6856  )


(ریلیز آئی ڈی: 2259455) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi , Tamil