نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026، نوجوانوں کو وِکست بھارت@2047 کے وژن کی تشکیل میں شامل کر رہا ہے
وی بی وائی ایل ڈی نے پسماندہ طبقات، توقعاتی اضلاع کی خواتین اور نوجوانوں کی جامع اور مؤثر شمولیت کو یقینی بنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 4:38PM by PIB Delhi
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) 2026 کا انعقاد، قومی یوتھ فیسٹیول کے حصے کے طور پر کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو وکست بھارت @2047 کے وژن سے ہم آہنگ خیالات اور حل پر غور و فکر کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو عوامی امور میں شامل کرنا، قیادت اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا، اور ملک سازی میں نوجوانوں کی بامعنی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔
اس ڈائیلاگ میں ملک بھر سے نوجوانوں کو میرٹ پر مبنی، کثیر مرحلہ جاتی انتخابی عمل کے ذریعے شامل کیا گیا، جو ایم وائی بھارت اور مائی گوو پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ شرکاء نے قومی ترقی کے اہم موضوعات پر مختلف زمروں میں غور و خوض کیا، خصوصاً وکست بھارت چیلنج ٹریک کے تحت، جن میں اختراع اور صنعت کاری، پائیدار ترقی، زرعی پیداوار، ثقافتی سفارت کاری، خواتین کی قیادت میں ترقی، جمہوریت میں نوجوانوں کی شرکت اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر جیسے شعبے شامل تھے۔
ان مباحثوں کے نتیجے میں، نوجوان شرکاء نے 9 سے 12 جنوری 2026 کے دوران بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقدہ قومی سطح کے پروگرام میں منظم ٹیم کی پیشکشوں کے ذریعے اپنے خیالات اور حل پیش کیے۔ اس ڈائیلاگ نے شریک نوجوانوں کو حکومتِ ہند کے متعلقہ معزز وزراء کے سامنے اپنے خیالات اور پالیسی تجاویز پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ بعد ازاں، اس ڈائیلاگ سے سامنے آنے والے اہم خیالات اور سفارشات کو وی بی وائی ایل ڈی 2026 کے دوران معزز وزیرِ اعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس ڈائیلاگ سے سامنے آنے والی تجاویز اور خیالات کو حکومتِ ہند کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مناسب غور و خوض کے لیے شیئر کیا گیا، تاکہ متعلقہ تجاویز کا موجودہ یا آئندہ پالیسیوں اور پروگراموں میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے کے لیے جائزہ لیا جا سکے۔
جامع شمولیت کو ساختی، تکنیکی اور موضوعاتی اقدامات کے امتزاج کے ذریعے یقینی بنایا گیا۔ داخلے کی سطح کے مقابلے "وی بی وائی ایل ڈی کوئز" میں نوجوان مردوں اور خواتین کی تقریباً برابر شمولیت دیکھی گئی، جس میں 51 فیصد مرد اور 49 فیصد خواتین شامل تھیں، جس کو "خواتین کی قیادت میں ترقی: وکست بھارت کی کلید" کے خصوصی بنیادی مباحثاتی موضوع کے ذریعے مزید مضبوط کیا گیا۔ دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے ایم وائی بھارت پورٹل کو کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کے ساتھ منسلک کیا گیا اور پانچ لاکھ سے زائد ولیج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ایز) کے ذریعے دیہی نوجوانوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ وہ اپنے قریبی سی ایس سی سے رجسٹر ہو کر کوئز میں حصہ لے سکیں، تاکہ دیہی اور جغرافیائی طور پر محروم نوجوان اس عمل سے باہر نہ رہیں۔ مضامین 22 بھارتی زبانوں میں لکھے جا سکتے ہیں، جبکہ کوئز 12 زبانوں میں دستیاب ہے، جس سے لسانی رکاوٹیں ختم ہو گئیں۔ ضلعی سطح کے مقابلے کے ڈھانچے نے ریاستی حکومتوں کو اس بات کا پابند بنایا کہ توقعاتی اضلاع سمیت تمام اضلاع میں متوازن نمائندگی کو یقینی بنایا جائے، جس نے نوجوانوں کے لیے نچلی سطح سے اوپر تک رسائی کا راستہ بنایا۔ اسی طرح ثقافتی ٹریک نے قبائلی اور روایتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی قومی سطح کے مکالمے میں برابر اور منفرد موقع فراہم کیا۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) 2026 کے لیے نوجوان رہنماؤں کا انتخاب ملک بھر میں میرٹ پر مبنی کثیر مرحلہ جاتی عمل کے ذریعے کیا گیا۔ اس عمل کا آغاز وکست بھارت کوئز سے ہوا، جو ایم وائی بھارت اور مائی گوو پلیٹ فارمز پر منعقد کیا گیا، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 50 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد 39,463 نوجوانوں نے ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے مضامین جمع کرائے۔ تیسرے مرحلے میں ریاستی سطح کے پی پی ٹی چیلنج کے ذریعے شرکاء کو ان کی قیادت کی صلاحیت، وژن کی وضاحت اور باہمی تعاون کی صلاحیت کی بنیاد پر مزید شارٹ لسٹ کیا گیا اور تقریباً 3,000 منتخب نوجوانوں کو 9 سے 12 جنوری 2026 کے دوران نئی دہلی کےبھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
وی بی وائی ایل ڈی 2026 میں ڈائسپورا یوتھ ٹریک بھی شامل تھا، جس کے تحت وزارتِ خارجہ (ایم ای اے) کے نالج انڈیا پروگرام (کے آئی پی) کے ذریعے 78 بھارتی تارکین وطن نوجوانوں نے شرکت کی۔ میرٹ پر مبنی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے امورِ نوجوان کے محکمہ نے کے آئی پی کے 85ویں اور 86ویں ایڈیشن کے اہل امیدواروں کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا اور شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا انتخاب وزارتِ خارجہ کے مشورے سے کیا گیا۔ منتخب ڈائسپورا نوجوان 22 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں وی بی وائی ایل ڈی چیلنج ٹریک کے مختلف موضوعات کے ساتھ منسلک کیا گیا تاکہ وہ موضوعاتی مباحثوں میں حصہ لے سکیں۔ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم نے پورے انتخابی عمل کے مختلف مراحل میں رجسٹریشن، شرکت اور اندراجات جمع کرانے کے لیے بنیادی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
یہ معلومات امور نوجوان و کھیل کے وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران فراہم کی۔
***
ش ح ۔ع ح۔ ع د
U. No.6801
(ریلیز آئی ڈی: 2258978)
وزیٹر کاؤنٹر : 17