قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 انسانی حقوق  کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع ایم جی ایم ایس سی نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں انیس طالبات کے تپ دق (ٹی بی) میں مبتلا ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے


اطلاعات کے مطابق ہاسٹل میں طالبات کو گنجائش سے زیادہ  بھیڑ ،ڈیمپ  اور غیر صحت بخش رہائشی حالات کا سامنا ہے، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی ناکافی ہیں

کمیشن نے ریاست کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAY 2026 5:11PM by PIB Delhi

 انسانی حقوق  کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع ایم جی ایم ایس سی نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں انیس طالبات کے تپِ دق (ٹی بی) میں مبتلا ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادارے کے احاطے کے حالیہ دو معائنوں کے دوران ہاسٹل کے انتظام، صفائی ستھرائی اور مجموعی ادارہ جاتی نظام میں سنگین خامیاں پائی گئیں۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی اصلاحی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے نتیجے میں طالبات ٹی بی کا شکار ہو گئیں۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک سنگین معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے حکومتِ ہماچل پردیش کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

2 مئی 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں 31 مارچ اور 17 اپریل 2026 کو ادارے کے کیے گئے دو معائنوں کی بنیاد پر متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہاسٹل میں طالبات کو گنجائش سے زیادہ بھیڑ ،دیواروں پر ڈیمپ  اور غیر صحت بخش رہائشی حالات کا سامنا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں۔ خوراک کا معیار بھی ناقص ہے اور اس میں بنیادی غذائیت کی کمی پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبات کو بیماری کے دوران آرام کی اجازت نہیں دی جاتی اور تعطیلات کے دنوں میں بھی ان سے’’اسپتال کے عملے‘‘ کے طور پر کام لیا جاتا ہے۔

 

*****

(ش ح ۔ م ع۔ م ذ)

U.No: 6772


(ریلیز آئی ڈی: 2258801) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu