مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے سےمتعلق (چوتھی ترمیم) ضابطہ 2026 کا مسودہ جاری کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 2:49PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)نے آج “ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے سے متعلق (چوتھی ترمیم) ضابطہ، 2026” کا مسودہ جاری کیا ہے تاکہ شراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) سے آراء اور تجاویز حاصل کی جا سکیں۔
ٹرائی نے 05.01.2012 کو “ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے سے متعلق ضابطہ، 2012 (ٹی سی سی آر آر-2012)”نوٹیفائی کیا تھا۔ اس ضابطے میں بعد ازاں 2012، 2013 اور 2014 میں تین مرتبہ ترمیم کی گئی۔
سال 2012 کے بعد صارفین کی شمولیت کے طریقوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اگرچہ آئی وی آر ایس اب بھی اہمیت رکھتا ہے، لیکن آج صارفین شکایات درج کرانے اور ان کی پیروی کے لیے موبائل ایپلیکیشنز، ویب پورٹلز، چیٹ بوٹس اور ای میلز کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ضوابط کی متعدد دفعات میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ شکایات کے ازالے کے نظام کی کارکردگی، مؤثریت اور عملی طریقہ کار کو بہتر بنایا جا سکے اور اسے صارفین کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔مزید یہ کہ شکایات کے غیر اطمینان بخش ازالے کے خلاف اپیل سے متعلق دفعات میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ رسائی، وضاحت، مؤثریت، کارکردگی اور صارفین کی سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اسی مناسبت سے موجودہ ضوابط میں ترامیم “ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے سے متعلق (چوتھی ترمیم) ضابطہ، 2026” کے مسودے کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، جسے ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر شائع کر دیا گیا ہے تاکہ متعلقہ شراکت داروں سے آراء حاصل کی جا سکیں۔اس مسودے میں اٹھائے گئے نکات پر تحریری آراء ترجیحاً ای میل کے ذریعے adv.ca@trai.gov.in پر 5 جون 2026 تک بھیجی جا سکتی ہیں۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے ایڈوائزر (سی اے) جناب وویک کھرے سے adv.ca @trai.gov.in یا + 91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔م ن)
U.No. 6762
(ریلیز آئی ڈی: 2258740)
وزیٹر کاؤنٹر : 9