کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹرا کے بھدراوتی میں کوئلے کومصنوعی گیس میں تبدیل کرنے کے دو انٹی گریٹیڈ پلانٹ کا کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ بھومی پوجن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 8:30PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 13 اور 14 مارچ 2026 کو ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ، ناگپور کے دورے پر  رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب ریڈی دو مربوط کوئلہ گیسی فکیشن پلانٹوں کی بھومی پوجن تقریب انجام دیں گے۔  وزیر موصوف، مورپر میں بند کی جانے والی کوئلے کی کان کے جائے وقوع کا معائنہ بھی کریں گے  اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اس کان کو بند کئے جانے سے متعلق مشاورتی کمیٹی (مائن کلوزر ایڈوائزری کمیٹی ) کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے۔


کول گیسی فکیشن مشن کا مقصد 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنا تھا، اس طرح اس اہم وسائل کی قدر اور افادیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور صاف ستھرے توانائی کے حل کو اپنانا اور کوئلے کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانا تھا۔

 

ملک میں کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کو فروغ دینے کے لیے جنوری 2024 میں 8500 کروڑ روپے کی مالی ترغیبی اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس پہل سے یوریا ، قدرتی گیس ، ایتھنول ، کوکنگ کوئلہ وغیرہ کے لیے درآمدی متبادل کی راہ ہموار ہوگی۔ اس سے کوئلے کے وسائل کے استعمال میں بھی تیزی آئے گی۔

 

کوئلہ گیسی فکیشن کے لیے طے شدہ وژن اس وقت پورا ہو رہا ہے، جب کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڈنویس کے ساتھ  بھدراوتی انڈسٹریل ایریا، چندر پور میں پروجیکٹوں کے لیے ایک بھومی پوجن تقریب انجام دیں گے اور 2 نجی اداروں-گریٹا انرجی اینڈ میٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اور نیو ایرا کلین ٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ۔ یہ پروجیکٹ ان سات پروجیکٹوں میں شامل ہیں،جنہیں حکومت ہند کی اسکیم کے تحت مالی مراعات دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

گریٹا انرجی اینڈ میٹل پرائیویٹ لمیٹڈ ڈائریکٹ ریڈیوزڈ آئرن (ڈی آر آئی) کی پیداوار کے لیے کوئلے کی گیسی فکیشن کا منصوبہ بنا رہی ہے،جبکہ نیو ایرا کلین ٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ ، امونیم نائٹریٹ اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے کوئلے کی گیسی فکیشن کا منصوبہ رکھتی ہے۔

***************

(ش ح۔ع و۔ ن ع)

UR-6709


(ریلیز آئی ڈی: 2258399) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu