نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے بروقت عمل آوری پر مبنی حکمرانی اور  آخری فرد تک خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے سینٹرل پربھاری آفیسر (سی پی او) پورٹل کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAY 2026 9:49PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے آج سینٹرل پربھاری آفیسر (سی پی او) پورٹل کا آغاز کیا۔ اس پورٹل کا مقصد بروقت عمل آوری پر مبنی حکمرانی اورکو مضبوط بنانا، مختلف شراکت داروں کے درمیان تال میل کو بہتر کرنا اور امنگوں والے اضلاع و بلاک پروگرام (اے ڈی پی/اے بی پی) کے تحت آخری فرد تک خدمات کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

1.jpg

اس پورٹل کا باضابطہ افتتاح نیتی آیوگ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محترمہ ندھی چھبّر نے ایک ورچوئل پروگرام کے دوران کیا، جس میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کے افسران، سینٹرل انچارج آفیسرز، منصوبہ بندی کے سکریٹریز اور ضلع مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی او پورٹل ایک قابلِ اعتماد، شفاف اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کے قیام کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم زمینی سطح کے مشاہدات کو حقیقی وقت میں پیش کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کے قابل بناتا ہے، تاکہ نچلی سطح سے حاصل ہونے والی معلومات کو پالیسی اقدامات اور انتظامی پہل قدمی  پر براہِ راست اثر انداز ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔

2.jpg

اپنے خطاب میں ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، اے ڈی پی/اے بی پی، نیتی آیوگ کے جناب روہت کمار نے ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کی اہمیت اور زمینی سطح کی معلومات فراہم کرنے میں سینٹرل انچارج آفیسرز (سی پی اوز) کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او پورٹل کو ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حقیقی وقت میں مشاہدات کو جمع کرنا، ابلاغ کو آسان بنانا اور حکمرانی کے تمام سطحوں پر انتظامی ردعمل کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

3.jpg

اس پورٹل کے ذریعے سینٹرل انچارج آفیسرز (سی پی اوز) اپنے زمینی سطح کے مشاہدات اور تجاویز کو موبائل کے ذریعے حقیقی وقت میں پیش کریں گے۔ جیسے ہی ڈیٹا جمع ہوگا، وہ فوری طور پر لائیو ہو جائے گا، جس کے بعد اضلاع اپنے سی پی اوز کی جانب سے دی گئی تجاویز کو دیکھ سکیں گے، ان پر ضروری کارروائی کر سکیں گے اور اسی کے مطابق اپنی آراء بھی درج کر سکیں گے۔ اس عمل میں ریاستی منصوبہ بندی کے سکریٹری مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی قائم کرتے ہوئے تجاویز کے نفاذ کی نگرانی اور فیڈبیک درج کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ساتھ ہی، نیتی آیوگ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے افسران بھی ان معلومات کی نگرانی کر سکیں گے۔ سی پی او پورٹل ایک مربوط ڈیجیٹل انٹرفیس کے طور پر کام کرتا ہے، جو زمینی سطح کے مشاہدات اور انتظامی اقدامات کے درمیان فاصلے کو کم کرتا ہے۔ فوری دستیابی، منظم نگرانی اور جوابدہی کو ممکن بناتے ہوئے یہ پلیٹ فارم امنگوں والے اضلاع اور بلاکس میں عمل درآمد کی کارکردگی اور جوابدہی کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پروگرام کے دوران پورٹل کی خصوصیات اور طریقۂ کار کو ظاہر کرنے والی ایک مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔ نیتی آیوگ نے بتایا کہ تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

یہ افتتاح ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے جامع ترقی کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے کہ حکمرانی کا نظام شہریوں کی ضروریات کے مطابق رفتار برقرار رکھے۔

4.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO.6688


(ریلیز آئی ڈی: 2258288) وزیٹر کاؤنٹر : 5