مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اوڈیشہ میں ٹیلی کام سبسڈیز کے بارے میں راجیہ سبھا کو آگاہ کیا
اوڈیشہ کے دیہی علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے 2,229 کروڑ روپےجاری کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 6:35PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج راجیہ سبھا کو اوڈیشہ میں دیہی اور دور دراز علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی بڑھانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کو دی جانے والی مدد کے بارے میں آگاہ کیا۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل بھارت ندھی(ڈی بی این) کا مقصد یونیورسل سروس کی حمایت کرنا ہے، تاکہ ملک کے کم ترقی یافتہ دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات تک رسائی اور فراہمی کو فروغ دیا جا سکے۔
رواں برس کے 28 فروری 2026 تک، 12 ڈی بی این-فنڈڈ موبائل ٹاور منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 34,780 موبائل ٹاورز کی منصوبہ بندی کی گئی ہیں تاکہ ملک بھر کے کم ترقی یافتہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے 46,331 دیہی علاقوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔ ان میں سے 5,182 موبائل ٹاورز اوڈیشہ ریاست کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہیں تاکہ 7,157 دیہاتوں کا احاطہ کیا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے مزید مطلع کیا کہ اس منصوبے میں اوڈیشہ کے 13 اضلاع میں 4,470 موبائل ٹاورز شامل ہیں، جن کے علاقے آئین کے پانچویں شیڈول کے تحت نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ 28 فروری 2026 تک، دیجیٹل بھارت ندھی سے ٹیلی کام آپریٹرز کو اوڈیشہ کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں موبائل سروسز فراہم کرنے کے لیے2,229.35 کروڑروپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس میں پانچویں شیڈول کے تحت نوٹیفائی کیے گئے اضلاع کے لیے1,859.95 کروڑروپےشامل ہیں۔
(STARRED-RS-216-120326)
********
ش ح ۔م ع ن۔ ت ا
U. No.6658
(ریلیز آئی ڈی: 2258056)
وزیٹر کاؤنٹر : 12