ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ڈی ای کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے گوہاٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ کا دورہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 7:39PM by PIB Delhi
ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت(ایم ایس ڈ ی ای) میں سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے آسام کے دو روزہ دورے کے دوران آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) کا دورہ کیا۔
محترمہ مکھرجی نے دورے کے دوران کیمپس میں موجود کئی اہم سہولیات کا معائنہ کیا۔ ان میں ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینے والا کوہ پیمائی اسپورٹس گراؤنڈ، فوڈ اینڈ بیوریج انکیوبیشن سینٹر، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کی تربیت کا پروگرام اور ٹی آر آئی ایس ایس ایم (ٹریشم) آؤٹ لیٹ شامل تھے۔ یہ اقدامات ادارے کی جانب سے انٹرپرینیورشپ، جدت اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کیمپس میں قائم کیے گئے نئے اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ادارے کے کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا، جو پائیداری، ترقی اور مستقبل کی صلاحیتوں کی پرورش کی علامت ہے۔
محترمہ مکھرجی نے آئی آئی ای کے تربیت یافتہ کاروباری افراد سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے مختلف اسٹالز پر اپنی مصنوعات پیش کیں۔ جنہیں محترمہ مکھرجی نے ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب دی۔
ادارے کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری نے شمال مشرقی خطے میں ہنر مندی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے، انٹرپرینیورشپ(کاروبار) کو فروغ دینے اور روزگار کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ مکھرجی نے حکومت کے اس عزم کو دوہرایا کہ ہر خطے کی صلاحیتوں کو مواقع اور معاونت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشی ہونے کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والا بنانا حکومت کا وژن ہے۔
محترمہ مکھرجی نے اپنے دورے کے دوران آئی آئی ای کی 50ویں ایگزیکٹو میٹنگ کی صدارت بھی کی اور اسکل انڈیا مشن کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اسکل ایکو سسٹم کے اہم شراکت داروں سے تبادلہ خیال کیا۔
سکریٹری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ای اور آئی آئی ای کے ڈائریکٹر پریتم دتہ نے ان کے دورے اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں انٹرپرینیورشپ اور روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے ادارے کے عزم کی توثیق کی۔
محترمہ دیباشری مکھرجی کے ساتھ محترمہ حنا عثمان (جوائنٹ سکریٹری، ایم ایس ڈی ای)، محترمہ جی مدھو متا داس (ایڈیشنل سکریٹری، ایم ایس ڈی ای)، ڈاکٹر پونم سنہا (ڈائریکٹر جنرل، این آئی ای ایس بی یو ڈی)، جناب رشبھ کھتری (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ای این پی، ایم ایس ڈی ای)، جناب منیش گپتا (او ایس ڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ایم ایس ڈی ای) اور محترمہ منجو (اے ایس او، ای این پی، ایم ایس ڈی ای) بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
**** *****
(ش ح۔ م ع ن ۔ ن ع)
UR-6616
(ریلیز آئی ڈی: 2257902)
وزیٹر کاؤنٹر : 6