وزارت دفاع
شوریہ پروگرام میں وزیر دفاع نے کہا کہ فوجیوں کی بے مثال بہادری نے آپریشن سندور کو ہندوستان کی فوجی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر قائم کردیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAY 2026 8:23PM by PIB Delhi
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال بہادری، دلیری اور ناقابلِ تسخیر حوصلے نے ‘آپریشن سندور’ کو بھارت کی فوجی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر قائم کر دیا ہے۔وہ 2 مئی 2026 کو نئی دہلی میں ‘آپریشن سندور’ کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ ‘شوریہ’ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قائم حکومت کے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور اس کے مکمل خاتمے کے پختہ عزم کو واضح طور پر ظاہر کیا ہے۔
وزیر دفاع نے فوجیوں کی بہادری ، لگن اور حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے ملک مقدم اور اپنی ذات سے بڑھ کر خدمات کے اصول نے قدیم زمانے سے لے کر آپریشن سندور جیسی موجودہ کارروائیوں تک ہندوستان کی فوجی روایات کی وضاحت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی افواج کی بہادری صرف میدان جنگ تک ہی محدود نہیں ہے،بلکہ وہ ملک و بیرونِ ملک قدرتی آفات اور دیگر بحران کے دوران سب سے پہلے امدادی اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے پہنچتے ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرتے ہیں۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہمارے فوجی ملک کے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہتھیار اٹھاتے ہیں اور مشکل وقت میں ضرورت مندوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امداد پہنچاتے ہیں۔ یہی ہماری دفاعی افواج کی سب سے منفرد شناخت اور سب سے بڑی خصوصیت ہے۔
یہ پروگرام فن اور بہادری کا ایک انوکھا سنگم تھا، جس میں اعلی دفاعی حکام ، سینکڑوں اہلکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ جناب انوپ جلوٹا اور جناب کیلاش کھیر ، محترمہ ہرش دیپ کور اور جناب منوج منتشر جیسے نامور فنکاروں نے شرکت کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہادری اور فن کو اکثر ایک دوسرے کے برعکس سمجھاجاتا ہے ، لیکن درحقیقت وہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت اور فن، دونوں ہی انسانی احساسات، جذبات اور عزم کے طاقتور اظہار ہیں۔
رکشا منتری نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی بینڈوں کے مارچنگ نغمے فوجیوں کو متحد کرتے ہیں ، جبکہ موسیقی انفرادی شناخت کو اجتماعی طاقت میں تبدیل کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبات دفاعی افواج کی اخلاقیات میں گہرائی سے پیوست ہیں ۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان ، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ ، دہلی کی وزیر اعلی محترمہ ریکھا گپتا ، دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
U.NO. 6597
(ریلیز آئی ڈی: 2257729)
وزیٹر کاؤنٹر : 6