صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے 4 سے 10 مئی 2026 تک ملک گیر ’’ہفتۂ فائر سیفٹی‘‘ منانے کا اہتمام


صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پُنیا سلیلا سریواستو کل نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں آگ سے بچاؤ کے ہفتے کا افتتاح کریں گی اور صحت مراکز میں آگ سے تحفظ کے عہد کی قیادت کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAY 2026 3:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، تمام ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں و محکموں کے اشتراک سے 4 سے 10 مئی 2026 تک ملک گیر ’’آگ سے بچاؤ کا ہفتہ‘‘ منائے گی، تاکہ ملک بھر کی صحت سہولیات میں آگ سے متعلق خطرات کی روک تھام اور اُن سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کل نئی دہلی کے کرتویہ بھون-1 میں مرکزی سکریٹریٔ صحت محترمہ پُنیا سلیلا سریواستو کی صدارت میں ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی بیداری اور تیاری سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے دوران سکریٹریٔ صحت کی جانب سے ’’صحت مراکز میں آگ سے تحفظ‘‘ کے عنوان پر ایک عہد بھی دلوایا جائے گا، جس کے ذریعے تمام متعلقہ فریقین کے اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ آگ سے تحفظ کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے، تیاری کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور صحت اداروں میں تحفظ کی ثقافت کو فروغ دیا جائے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے، جن میں بیداری مہمات، فرضی مشقیں، صلاحیت سازی کے اقدامات اور آگ سے تحفظ کے ضابطوں کی تشہیر شامل ہوگی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد صحت کارکنان اور منتظمین کو آگ سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور محفوظ انخلا کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ اقدام مریضوں، صحت کارکنان اور اہم طبی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت مضبوط فائر سیفٹی نظام کو فروغ دینے اور صحت خدمات کے پورے نظام میں تحفظ اور تیاری کی ثقافت کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6587


(ریلیز آئی ڈی: 2257636) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी