سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی کی طرف سے گجرات میں ہندوستان کے پہلے ملٹی لین فری فلو ٹولنگ سسٹم کا کامیاب آغاز
نفاذ کے پہلے ہی دن تقریباً 41,500 گاڑیاں ٹول کے مقام سے گزریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAY 2026 4:36PM by PIB Delhi
ملک میں الیکٹرانک ٹول وصولی کے نظام میں بڑی تبدیلی کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے گجرات میں این ایچ-48 کے سورت–بھروچ سیکشن پر واقع چورایاسی ٹول پلازہ پر ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف) پر مبنی ٹولنگ نظام کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ نظام کے نفاذ کے پہلے ہی دن تقریباً 41,500 گاڑیاں اس ایم ایل ایف ایف ٹول مقام سے گزریں۔
ایم ایل ایف ایف نظام میں بلا رکاوٹ ٹول وصولی کی سہولت فراہم ہوتی ہے، جس میں انسانی مداخلت نہایت کم ہوتی ہے۔ اس کے تحت گاڑیاں رکے بغیر ٹول کے مقام سے گزر سکتی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی برقرار رہتی ہے۔یہ نظام خودکار نمبر پلیٹ شناخت (اے این پی آر) اور فاسٹ ٹیگ پر مبنی الیکٹرانک ٹول وصولی جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جس کے ذریعے خودکار اور بغیر رابطہ ٹول وصولی ممکن ہوتی ہے۔ایم ایل ایف ایف قومی شاہراہوں کے صارفین کے سفری تجربے میں ایک بنیادی تبدیلی کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے کارکردگی اور سہولت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ اس سے ٹریفک جام میں کمی آئے گی، سفر کا وقت کم ہوگا، ایندھن کی بچت ہوگی اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔
بلا رکاوٹ سفر کے لیے این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فاسٹ ٹیگ کھاتوں میں مناسب بیلنس برقرار رکھیں۔ اگر فاسٹ ٹیگ میں ناکافی رقم ہو، فاسٹ ٹیگ غیر معتبر ہو یا کام نہ کر رہا ہو، تو ایسے صارفین کو یوزر فیس کی عدم ادائیگی پر الیکٹرانک نوٹس (ای-نوٹس) جاری کیا جائے گا۔ایسے صارفین کو ای-نوٹس جاری ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر معمول کی یوزر فیس ادا کرنی ہوگی۔ اگر 72 گھنٹوں کے بعد بھی ادائیگی نہ کی گئی تو متعلقہ گاڑی کے زمرے کے مطابق یوزر فیس عام شرح سے دوگنی وصول کی جائے گی۔ای-نوٹس مقررہ پورٹل https://nhfeenotice.parivahan.gov.in/#/. کے ذریعے دیکھا اور ادا کیا جا سکتا ہے۔ صارفین ای-نوٹس جاری ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر اپنی شکایت بھی درج کرا سکتے ہیں۔ ای-نوٹس کی عدم ادائیگی کی صورت میں فاسٹ ٹیگ بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے اور واہن پلیٹ فارم کے ذریعے گاڑی سے متعلق دیگر خدمات پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔
ایم ایل ایف ایف نظام کے نفاذ سے ٹول کے آپریشن میں شفافیت بڑھے گی اور ٹول پلازہ کے قیام و انتظام کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ یہ نظام قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک میں زیادہ مضبوط، مؤثر اور کم لاگت والے ٹولنگ نظام کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
***
(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)
Uno-6576
(ریلیز آئی ڈی: 2257572)
وزیٹر کاؤنٹر : 12