امور داخلہ کی وزارت
آپریشن وائٹ اسٹرائیک: این سی بی نے ممبئی ریجن میں کوکین کی بڑی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 349 کلو گرام ہائی گریڈ کوکین ضبط کی جس کی مالیت 1,745 کروڑ روپے ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس یادگار کامیابی کے لیے ٹیم این سی بی کو مبارکباد دی ہے۔
ہم منشیات کے کارٹیل کو بے رحمی سے کچلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ نیچے سے اوپر تک رسائی کی ایک شاندار مثال ہے جہاں ایجنسی نے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لیے ایک چھوٹی کھیپ کا سراغ لگایا
یہ اعلیٰ اثر والا آپریشن این سی بی کی چھ ماہ سے زیادہ مسلسل انٹیلی جنس ترقی اور نگرانی کا نتیجہ تھا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں کامیاب آپریشن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAY 2026 6:19PM by PIB Delhi
منشیات کی منظم اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم پیش رفت میں، نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے آپریشن وائٹ اسٹرائیک کے تحت، ایک بڑے بین الاقوامی کوکین اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور تقریباً 349 کلو گرام ہائی گریڈ کوکین ضبط کی ہے جس کی مالیت تقریباً 1,745 کروڑ روپےہے۔
یہ اعلیٰ اثر والا آپریشن این سی بی کے چھ ماہ سے زیادہ مسلسل انٹیلی جنس ترقی اور نگرانی کا نتیجہ تھا۔
مخصوص اور قابل اعتماد معلومات پر عمل کرتے ہوئے، متعدد ٹیموں نے کالمبولی - بھیونڈی راہداری (نوی ممبئی - تھانے خطہ) میں مربوط انداز میں آپریشن وائٹ اسٹرائیک شروع کیں، گودام کے بنیادی ڈھانچے اور خفیہ نقل و حمل کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی منظم بین الاقوامی منشیات کی فراہمی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ’ہم منشیات کے کارٹیل کو بے رحمی سے کچلنے کے لیے پرعزم ہیں۔این سی بی نے ممبئی میں 1745 کروڑ روپے کی مالیت کی 349 کلو گرام ہائی گریڈ کوکین ضبط کرنے کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی منشیات کی رِنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ایک بہت بڑا نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کےلیے ٹیماین سی بی کو اس شاندار کامیابی کے لیے مبارکباد۔‘‘
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں یہ کامیاب آپریشن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
دو مرحلے کے آپریشن میں بڑی ضبطی
پہلے اسٹرائیک کے دوران،این سی بی افسران نےکے ڈبلیو سی ویئر ہاؤسنگ کمپلیکس، سیکٹر کے ڈبلیو سی ، کالمبولی، نوی ممبئی کے قریب ایک ماروتی سوزوکی سپر کیری(سی این جی) گاڑی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر MH-03-DV-3803
تھا۔ گاڑی کی تلاشی کے نتیجے میں کوکین کے 136 پیکٹ برآمد ہوئے جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 1 کلو گرام تھا۔ پیکٹ کارٹنوں میں پائے گئے جن میں کرکٹ پیڈز اور دستانے استعمال کرکے کوکین چھپائی گئی تھی۔ ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
مسلسل پوچھ گچھ اور تیزی سے تعاقب کی کارروائی پر، ملزم نے بھیونڈی میں ذخیرہ کردہ ایک اور چھپائی گئی کھیپ کی موجودگی کا انکشاف کیا، جو کہ ایک بڑا گودام مرکز ہے۔ تیزی سے کام کرتے ہوئے،این سی بی
ٹیم نے لکشمن کمپاؤنڈ میں واقع گودام میں دوسری کارروائی کی، ریہنال بس اسٹینڈ کے قریب، ریہنال گاون، بھیونڈی (ضلع تھانے)، جس کے نتیجے میں کوکین کے اضافی 213 پیکٹ (ہر ایک کلوگرام) برآمد ہوئے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6557
(ریلیز آئی ڈی: 2257400)
وزیٹر کاؤنٹر : 6