بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
وزارتِ خرد، چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروبار
بھرت کھیرا نے وزارتِ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAY 2026 1:38PM by PIB Delhi
جناب بھرت کھیرا نے حکومتِ ہند کی وزارتِ خرد، چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ای) کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔
ہماچل پردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1995 بیچ کے بھارتی انتظامی خدمت (آئی اے ایس) کے افسر جناب بھرت کھیرا اپنے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں اہم عہدوں پر تین دہائیوں سے زائد انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ موجودہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وہ محکمۂ امورِ صارفین میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
حکومتِ ہند میں اپنی نمایاں مدتِ ملازمت کے دوران جناب کھیرا نے نومبر 2014 سے فروری 2020 تک پانچ برس سے زائد عرصے تک وزارتِ دفاع میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جوائنٹ سکریٹری (فضائی امور) کی حیثیت سے وہ بھارتی فضائیہ سے متعلق معاملات کے ذمہ دار رہے، جبکہ 2017 سے 2020 تک مسلسل چار برسوں کے دوران یومِ جمہوریہ کی تقریبات سمیت قومی سطح کی سرکاری تقریبات کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد رہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارتِ دفاع میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق امور کی بھی نگرانی کی۔
محکمۂ دفاعی پیداوار میں خدمات کے دوران جناب بھرت کھیرا مازاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ اور ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی رہے۔ انہوں نے دفاعی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس کے بعد جناب بھرت کھیرا نے تقریباً دو برس تک کابینہ سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں وہ تجارت و صنعت اور ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں کے ذمہ دار رہے اور کووڈ-19 وبا کے دوران تزویراتی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کیا۔
جناب کھیرا بی آئی ٹی ایس پلانی سے الیکٹرانکس انجینئر ہیں۔ انہوں نے میکسویل اسکول، سائراکیوز یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی، جبکہ انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) سے پبلک پالیسی میں ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا۔ وہ لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں چیوننگ گروکل فیلو بھی رہ چکے ہیں۔
حکومتِ ہماچل پردیش میں جناب بھرت کھیرا نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں داخلہ سکریٹری اور محکمۂ تعمیراتِ عامہ، محکمۂ عمومی انتظامیہ، ریاستی ٹیکس و ایکسائز، اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اور محکمۂ توانائی کے پرنسپل سکریٹری شامل ہیں۔ وہ وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اپنے ابتدائی سرکاری کیریئر میں انہوں نے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ایچ پی ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
ایم ایس ایم ای شعبہ اس وقت بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 30 فیصد سے زائد حصہ ادا کر رہا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ وزارتِ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری کی حیثیت سے جناب بھرت کھیرا اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اس کے کردار کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6538
(ریلیز آئی ڈی: 2257253)
وزیٹر کاؤنٹر : 16