وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے اسٹریٹجک ورک فورس میں توسیع کے ذریعے پبلک سیکٹر کے بینکوں کو مضبوط کیا


مالی سال 2025-26 میں آئی بی پی ایس کے ذریعےپچاس ہزار سے زائدامیدواروں کا انتخاب ، پچھلے سال کے مقابلے میں33فیصد اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 4:08PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کا محکمہ (ڈی ایف ایس) وزارت خزانہ ، حکومت ہند نے پبلک سیکٹر بینکوں( پی ایس بی)  میں انسانی وسائل کی استعداد کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اور ہدف پر مبنی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں منظم افرادی قوت میں توسیع، بہتر عملی کارکردگی اور گورننس پر مبنی اصلاحات شامل ہیں۔متوازن اور منصوبہ بندی کے تحت بھرتی کا عمل مؤثر انسانی وسائل کے انتظام کی بنیاد ہے، جو مناسب عملے کی فراہمی اور مسلسل آپریشنل کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ تمام اقدامات حکومت کے اس وسیع تر مقصد سے ہم آہنگ ہیں جس کے تحت ایک مضبوط، صارفین پر مرکوز اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بینکاری(بینکنگ) نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

پی ایس بی میں بھرتی کا عمل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن(آئی بی پی ایس)  کے ذریعے، شریک بینکوں کی مخصوص افرادی قوت(مین پارو) کی ضروریات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔ یہ مرکزی اور معیاری نظام انتخاب کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

پی ایس بی سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں پبلک سیکٹر بینکوں میں مجموعی طور پر 50,552 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں تقرری کے خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ یہ اضافہ بینکاری شعبے کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت میں نمایاں توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔یہ رجحان گزشتہ برسوں میں بھی دیکھا گیا ہے، جہاں مالی سال 2023-24 میں یہ تعداد 30,827 تھی، جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 37,860 ہو گئی۔ یہ واضح طور پر پی ایس بی میں افرادی قوت میں مسلسل سال بہ سال اضافہ اور تمام بینک دفاتر میں مناسب عملے کی فراہمی کے لیے ایک منظم اور منصوبہ بند حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

image13.jpeg

 

بڑھائی گئی بھرتی کی سطح سے درج ذیل نتائج متوقع ہیں:

  • آپریشنل صلاحتی کو مضبوط بنانا اور کام کے بوجھ کے دباؤ کو کم کرنا
  • کسٹمر سروس کے معیار اور فوری ردِعمل میں بہتری
  • پسماندہ  علاقوں میں بینکاری خدمات کے دائرہ کار میں توسیع
  • مالی شمولیت کے فروغ اور قرض کی رسائی کو وسعت دینا
  • پبلک سیکٹر بینکوں( پی ایس بی) کو بھارت کی ترقی کی رفتار میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا

 

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہےکہ  پی ایس بی کو مناسب، ہنر مند اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انسانی وسائل فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ مالی شمولیت کے فروغ، معاشی سرگرمیوں کی حمایت اور معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مؤثر اور مرکزی کردار ادا کر سکیں۔

************

 ش ح -ش آ -م ر

UR. No. 6510


(ریلیز آئی ڈی: 2257065) وزیٹر کاؤنٹر : 11