ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مختلف زونز میں 16,398 کلومیٹر تک ریلوے پٹریوں کے ساتھ حفاظتی باڑ لگانے کا عمل مکمل کیا ہے، جس کا مقصد غیر مجاز داخلے (ٹریک ٹریس پاسنگ) کو روکنا اور ٹرین کے نقل وحمل کو محفوظ بنانا ہے
حفاظتی باڑ کی سب سے زیادہ تنصیب نارتھ سینٹرل زون (2,721 کلومیٹر)، ساؤتھ سینٹرل زون (2,326 کلومیٹر) اور ویسٹرن ریلوے زون (2,257 کلومیٹر) میں کی گئی ہے
لوناولہ-پونے-داؤند روٹ پر پیدل مسافروں کے لیے انڈر پاسز کے ساتھ حفاظتی باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے، جس میں اب تک 290 کلومیٹر میں سے 150 کلومیٹر کے رقبے کاکام مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ پروجیکٹ 209.38 کروڑ روپےکی منظوری سے جاری ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 5:10PM by PIB Delhi
ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلویز (آئی آر) میں ٹرین آپریشنز کی حفاظت کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں ریلوے کے اُن راستوں پر حفاظتی باڑ لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے جہاں ٹرینوں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے، یا جہاں حادثات اور غیر مجاز ٹریک عبور کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹریک پر غیر قانونی داخلے کو روکنا اور ٹرین کےمحفوظ نقل وحمل کو یقینی بنانا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ پیدل افراد، مویشیوں اور چھوٹی گاڑیوں کے محفوظ گزرنے کے لیے مختلف مقامات پر انڈر پاسز (پیدل چلنے والوں کے لئے سب ویز) بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، جنہیں حفاظتی باڑ کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔
لوناولہ–پونے–داؤند روٹ پر اس مقصد کے لیے 209.38 کروڑ روپےکے منصوبے کو منظور دی گئی ہے جس کے تحت تقریباً 290 کلومیٹر طویل باڑ اور متعلقہ سب ویز کی تعمیر شامل ہے۔ اس پورے سیکشن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے، اور اب تک تقریباً 150 کلومیٹر کاکام مکمل کیا جا چکا ہے۔
زون وار تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریکس کے ساتھ حفاظتی باڑ کی تنصیب مختلف ریلوے زونز میں جاری ہے، تاکہ پورے نیٹ ورک میں حفاظت اور آپریشنل معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
|
زونل ریلوے
|
فراہم کردہ باڑ لگانے کی لمبائی ( کلومیٹر میں)
|
|
مرکزی
|
966
|
|
مشرقی
|
754
|
|
مشرقی وسطی
|
730
|
|
مشرقی ساحلی
|
533
|
|
شمالی
|
736
|
|
شمال وسطی
|
2721
|
|
شمال مشرقی
|
613
|
|
شمال مشرقی سرحدی
|
153
|
|
شمال مغربی
|
1539
|
|
جنوبی
|
827
|
|
جنوب وسطی
|
2326
|
|
جنوب مشرقی
|
209
|
|
جنوب مشرقی وسطی
|
365
|
|
جنوب مغربی
|
255
|
|
مغربی
|
2257
|
|
مغربی وسطی
|
1415
|
|
کل
|
16398
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م۔ع ن)
U. No. 6489
(ریلیز آئی ڈی: 2256880)
وزیٹر کاؤنٹر : 17