مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل سی سی اے دہلی نے بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل پنشنرز کو کے وائی پی فارم بروقت جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 APR 2026 5:48PM by PIB Delhi

پرنسپل کنٹرولر کمیونی کیشن اکاؤنٹس نے آج اطلاع دی ہے کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلیفون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) دہلی سرکل کے پنشنرز جنھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران ابھی تک اپنے کے وائی پی (اپنے پنشنر کو جانیں) فارم جمع نہیں کروائے، انھیں جلد از جلد اپنے کے وائی پی فارم جمع کروانے ہوں گے۔

ای پی پی او کے اجرا کے لیے تازہ ترین معلومات کے ساتھ کے وائی پی فارم ضروری ہیں۔ کے وائی پی جمع کروانے میں تاخیر کی وجہ سے پنشن فوائد کی پروسیسنگ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

لہٰذا، تمام متعلقہ پنشنرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نیچے دیے گئے تین طریقوں میں سے کسی ایک میں بغیر تاخیر اپنا کے وائی پی فارم جمع کروائیں:

1. جسمانی سبمیشن جگہ:

a. پنشن لاؤنج،آفس آف پرنسہل سی سی اے، دہلی، پرساد نگر، نئی دہلی-110005۔

ب۔ پنشن لاؤنج- ایسٹرن کورٹ، جن پتھ، نئی دہلی-110001۔

2۔ پُر کیا ہوا کے وائی پی فارم نیچے دیے گئے  پتے پر بھیجیں:

سینئر اکاؤنٹس آفیسر (پی جی)،

پروفیسر سی سی اے، دہلی،

سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر،

نئی دہلی-110005۔

3۔ باقاعدہ بھرے ہوئے کے وائی پی فارم ای میل کے ذریعے بھیجیں: aopva.ccadl-dot[at]gov[dot]in / aopg.ccadl-dot[at]gov[dot]in

کے وائی پی کے لیے درکار دستاویزات:

  1. باقاعدہ بھرے گئے کے وائی پی فارم

  2. دو تصاویر

  3. آدھار کارڈ کی نقل

  4. پین کارڈ کی نقل

  5. منسوخ شدہ چیک کی نقل

  6. پی پی او کی نقل

معلومات کے لیے وہ درج ذیل پر رابطہ کر سکتے ہیں:

  1. ٹول فری نمبر: 1800 118 119

  2. پنشنر ہیلپ لائن نمبر: 011 25721117

  3. واٹس ایپ نمبر: 74288 01010

  4. ای میل: aopg.ccadl-dot[at]gov[dot]in

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6465


(ریلیز آئی ڈی: 2256736) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi